Daily Ausaf:
2025-09-18@15:51:33 GMT

انڈے، مرغی، ایل پی جی، چینی اور چاول مہنگے ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں اضافہ ہوگیا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد رہی، انڈے، مرغی، ایل پی جی سمیت 12 اشیاء مہنگی اور پیاز، ٹماٹر، لہسن سمیت 11 اشیاء سستی ہوگئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.

15 فیصد کا اضافہ ہوا، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.41 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 12 اشیاء مہنگی، 11 سستی ہوئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 13 روپے 5 پیسے اور برائلر مرغی 7 روپے 12 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 33 روپے 75 پیسے مہنگا ہوا، بریڈ، کیلے، دال مونگ، چینی، چاول اور گائے کا گوشت بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ایف بی ایس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 2 روپے 87 پیسے، ٹماٹر 2 روپے 5 پیسے، لہسن فی کلو 7 روپے 29 پیسے سستا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا، دال مسور، گھی اور چنے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے مٹن، تازہ دودھ، چائے سمیت 28 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: بنیادوں پر مہنگائی

پڑھیں:

فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار

کراچی میں متعارف فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے کے مبینہ نقصان سے متعلق محکمہ کسٹمز کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ کی فائنڈنگ کو چیئرمین ایف بی آر نے غلط قراردیدیا۔ کسٹمز فیس لیس سسٹم ناکام بنانے میں افسران سمیت اسٹیک ہولڈرز کے ملوث ہونےکی سازش کاانکشاف بھی ہوا ہے۔
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے ادارے کے مختلف کیڈرزکے افسران کے درمیان اختلافات کا اعتراف بھی کیا ہے۔ کہا نئےفیس لیس سسٹم سے بہت سے لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے۔ پرانے سسٹم کے تحت لوگ عملے کی مدد سے مس ڈیکلیریشن کرتے تھے۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ کسٹمز کا فیس لیس سسٹم واپس یا رول بیک نہیں کیا جائے گا،اس سسٹم کا مقصد کرپشن اور رشوت کی روک تھام ہے، چیئرمین ایف بی آرکے مطابق معلوم ہے کسے تکلیف ہے،کچھ لوگ ایجنڈے کی بنیاد پرکام کررہے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کی سفارش پر پچھلے ایک سال میں کوئی ایک افسر نہیں لگایا، پچھلے ایک سال میں ایف بی آر سے سفارش کا کلچر ختم کر دیا ہے، چیئرمین ایف بی آر کے مطابق انٹرنل آڈٹ رپورٹ لیک ہونے سے متعلق انکوئرائری شروع کر دی ہے، رپورٹ آنے کے بعد غلط معلومات دینے والے افسران کیخلاف ایکشن لیا جائے گا۔
راشد محمود لنگڑیال نے مزید کہا کہ گاڑیوں کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی گئی،عالمی بینک کی سفارش پرکسٹمز کلیئرنس سسٹم کو بہتر بنایا جارہا ہے، سسٹم کو ہیک ہونےسے بچانے کیلئے بہتری لائی جائے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید اضافہ
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
  • اگست میں سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 3 فیصداضافہ
  • پاکستانی روپے کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر مسلسل 29ویں روز بھی تنزلی کا شکار
  • پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کا ملا جلا ردعمل
  • پٹرول کی قیمتیں برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لٹر مہنگا
  • کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپے کی پرواز جاری
  • فیس لیس کسٹمز سسٹم سے خزانے کو 100 ارب روپے نقصان کی رپورٹ غلط قرار