26 نومبر احتجاج، 82 ملزمان کا اعتراف جرم، 4 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
26 نومبر کے احتجاج کے الزام میں گرفتار 82 ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، ہر ایک کو 4 ماہ قید اور 15 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اسلام آباد میں 26 نومبر کے احتجاج کے الزام میں گرفتار 82 افراد نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔ عدالت نے اعتراف جرم کرنے والے 82 مجرمان کو 4،4 ماہ قید اور 15، پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
ملزمان نے عدالت میں بیان دیا کہ مرکزی اور مقامی قیادت نے پرتشدد احتجاج کی ترغیب دی تھی۔ ہم غریب مزدور ہیں۔ ہم سے رعایت برتی جائے۔ سزا پانے والوں نے عدالت میں تحریری بیان دیا کہ وہ آئیندہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے 26 نومبر کا احتجاج: پی ٹی آئی کے 86 کارکنوں کی ضمانت کی درخواستیں خارج
واضح رہے کہ گزشتہ برس 26 نومبر کو اسلام آباد میں عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرے میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ طور پر تشدد آمیز کارروائیوں کے الزام میں دارالحکومت کے تھانہ ترنول اور کوہسار میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اعتراف جرم
پڑھیں:
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
---فائل فوٹوزلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے اکتوبر 2024ء میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے دائمی وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ حماد اظہر اور شہباز رانا عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔