غیر قانونی کال سینٹر چلانے کا الزام، ملزم ارمغان 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کے حوالے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سائبر کرائم حکام کے مطابق ملزم سے تکنیکی تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو ارمغان کی کسٹڈی سائبر کرائم حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کی تحویل میں دے دیا۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم حکام نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم ارمغان کیخلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور کرپٹو کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے۔ ملزم سے تکنیکی تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈ ضروری ہے۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سائبر کرائم کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے جیل حکام کو ارمغان کی کسٹڈی سائبر کرائم حکام کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی کال سینٹر چلانے سائبر کرائم حکام ملزم ارمغان کو عدالت نے
پڑھیں:
پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان
پی آئی اے نے بین الاقوامی آپریشنز کو توسیع دینے کی حکمت عملی کے تحت لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے ۔قومی فضائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق نئے روٹ پر پہلی براہ راست پرواز اگلے ماہ کی اٹھارہ تاریخ کو روانہ ہوگی۔پی آئی اے ہر بدھ کو ہفتہ وار بنیاد پر اس سروس کو چلائے گا ۔اس اقدام سے پاکستان سے پیرس کیلئے ہفتہ وار براہ راست پروازوں کی تعداد تین ہوجائے گی۔
اشتہار