دبئی میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 مئی 2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں سفارتی نمائندوں، اماراتی حکام، پاکستانی کمیونٹی اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزارت خارجہ دبئی آفس سے خالد محمد الکعبی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب کا آغاز پاکستانی اور اماراتی بچوں کی جانب سے دونوں ممالک کے قومی ترانوں پر ثقافتی پرفارمنس سے ہوا، جس نے پاکستان اور یو اے ای کے گہرے دوستانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
وفاقی وزیر احسن اقبال اور پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ وزیر منصوبہ بندی نے اپنے خطاب میں 23 مارچ کی تاریخی اہمیت اور "اُڑان پاکستان" وژن کے تحت پاکستان کو 2035 تک ایک ٹریلین ڈالر معیشت بنانے کے عزم پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
قونصل جنرل حسین محمد نے پاکستان کی ترقی، معاشی مواقع اور پاکستان-امارات تعلقات کو سراہتے ہوئے اماراتی قیادت اور پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
تقریب کا خاص لمحہ شیخ زاید بن سلطان النہیان کی زندگی پر لکھی گئی کتاب "شیخ زاید: دی بلڈر آف دی نیشن" کی پیشکش تھی، جسے پاکستانی کمیونٹی کے بزرگ رکن خان زمان سرور نے تحریر کیا ہے۔ تقریب میں پاکستان اور یو اے ای کی قیادت کی تاریخی تصاویر پر مبنی ویڈیو بھی پیش کی گئی جو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کی عکاس تھی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔
ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔
ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔
معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔
فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔
Post Views: 6