جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی کی جانب سے پاک جاپان ہیومن ریسورس اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے اپنی رہائشگاہ پر پاک جاپان انسانی وسائل کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک تقریب منعقد کی جس میں تقریباً 70 شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان نے پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لیے کتنی امداد کا اعلان کیا ہے؟
مذکورہ مہمان جاپان میں روزگار کے مواقع اور پاکستانیوں کی ترقی اور سہولت کاری میں سرگرم عمل ہیں۔ شرکا میں چوہدری سالک حسین وزیر اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن وسائل کی ترقی، شزہ فاطمہ وزیر اطلاعات ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، محمد عون ثقلین، وزیر مملکت برائے سمندر پار پاکستانی اور انسانی وسائل ترقی اور دیگر سرکردہ جاپانیوں اور پاکستانیوں کے نمائندے شامل تھے۔ اس فورم کا فوکس جاپان میں آئی ٹی، تعمیرات، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں ہنر مند پاکستانی لیبر کی بڑھتی مانگ پر تھا۔
اپنی استقبالیہ تقریر میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جاپان میں پاکستانی پیشہ ور افراد کی کامیابی ہے دوطرفہ تعلقات کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے اور دونوں جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے اس میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مسقتبل میں جاپان میں ہنر مند پاکستانیوں کے لیے مواقع میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیے: جاپانی کمپنی کراچی سمیت 3 ایئرپورٹس کے لیے ایکسپلوسو ڈیٹیکشن سسٹم فراہم کرے گی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سالک حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستانی پیشہ ور افراد کو جاپانی کارپوریٹ سیکٹر میں رسائی میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپریل میں ٹوکیو میں ہونے والے جاپان آئی ٹی ویک میں پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی کامیابی پر روشنی ڈالی جہاں 15 کمپنیوں نے 6 لاکھ ڈالر کی مالیت کے معاہدے حاصل کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مزید روڈ شوز کا انعقاد ہونا چاہیے۔
جاپان میں اور ڈیمانڈ سپلائی میچنگ پلیٹ فارم کی ترقی پر زور دیا۔
اس موقعے پرJICA, JETRO, Plus W سے تعلق رکھنے والے مقررین اور انگریزی و جاپانی روانی کے ساتھ بولنے والے
پاکستانی یونیورسٹی کا طالب علموں نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: جاپان پاکستان کو مختلف منصوبوں کے لیے کتنی امداد دے گا؟
تقریب کا اختتام پاکستان اور جاپان کے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان پائیدار اور طویل مدتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک جاپان ہیومن ریسورس اسٹیک ہولڈرز جاپان جاپانی سفیر اکاماتسو شوچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جاپان سفیر اکاماتسو اسٹیک ہولڈرز جاپان میں کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے: نواز شریف
اسکرین گریبمسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے، پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر حماد ابراہیم نے ملاقات کی۔
نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے یو اے ای کے سفیر کا پُرتپاک استقبال کیا، یو اے ای حکومت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر گفتگو ہوئی۔
نواز شریف اور مریم نواز نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے مریم نواز نے کہا کہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو وسعت دینے کی خواہش ہے، سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے، پنجاب میں تعلیم، صحت اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔