— فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج کروانے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر سندھ نے علاج چھوڑ کر آنے والے بچے کا علاج پاکستان میں ؤکروانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر واپس آنے والے معذور بچے کا علاج اب پاکستان میں مکمل ہوگا، اخراجات کی فکر نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اگر انسان دشمنی پر اتر آیا ہے تو میں علاج کرواؤں گا۔ پاکستانی غیور قوم ہیں، جو اپنوں کا دکھ درد بانٹنا جانتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح دہشت گردی کا نشانہ بن گئے تھے۔

بچوں کے دل کے علاج کیلئے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی

پہلگام واقعے پر پاک بھارت کشیدگی کے باعث 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی وطن واپس پہنچ گئی۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے کئی سفارتی قدم اُٹھائے، جس میں سے ایک سارک ویزے کے تحت پاکستانی شہریوں کے اپنے ملک میں قیام پر پابندی عائد کرنا بھی شامل ہے۔

واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علاج چھوڑ کر بچے کا علاج آنے والے

پڑھیں:

پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں زیرعلاج بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، نریندر مودی شائد 1965ء بھول گیا ہے، بھارت کسی غلط فہمی کا شکار نہ رہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ اگر آنکھیں دکھاؤ گے تو آنکھیں نکال بھی دیں گے، مضبوط مسلح افواج کے ہوتے ہوئے قوم کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان امن پسند ملک، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں، کامران ٹیسوری
  • گورنر سندھ کا بھارت سے علاج کے بغیر واپس آئے معذور لڑکے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • گورنر سندھ کا کابھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کرانے کا اعلان
  • بھارت میں ادھورا علاج چھوڑ کر آئے بچے کا علاج کراؤں گا، گورنر سندھ
  • گورنر سندھ کا بھارت سے علاج کے بغیر واپس آئےلڑکے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • گورنر سندھ کا بھارت سے علاج کے بغیر واپس آئے معذور لڑکے کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
  • وفاقی وزیر کی ہدایت پر بھارت سے واپس آنے والے 2 بہن بھائیوں کے سرکاری خرچ پر علاج کے انتظامات مکمل
  • واہگہ بارڈر کے راستے مزید 315 مسافربھارت روانہ، 201 پاکستانی بھی وطن لوٹ آئے
  • وفاقی وزیر صحت کا بھارت سے بغیر علاج بھیجے گئے 2 بچوں کا علاج سرکاری خرچ پر کرانے کا اعلان