’’مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، جوتوں سے تواضع‘‘؛ انوکھے احتجاج کی ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
لندن:
سکھوں نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا اور اس پر جوتے بھی مارے۔
پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور سکھوں کے خلاف اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے کا امن خراب کرنے کی بھارتی کوششوں کے خلاف دنیا بھر میں تنقید کی جا رہی ہے۔
مودی سرکار نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مخالفین کا جینا اجیرن کردیا ہے اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے روایتی ہٹ دھرمی کے ساتھ متنازع اقدامات کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
بھارت کی انتہا پسند ہندو جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے فیصلوں کے خلاف نہ صرف مقبوضہ کشمیر اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ اسی سلسلے میں سکھوں نے لندن میں مودی کی نفرت اور ہندوتوا پر مبنی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
لندن میں ہونے والے مظاہرے میں سکھوں نے بھارتی پرچم اور مودی کی تصویر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ احتجاج کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا ۔
سکھوں نے پاکستان ہائی کمیشن کے باہر بھارتی حکومت کی ایما پر ہونے والے احتجاج کا بہترین جواب دیتے ہوئے اپنے بھارت مخالف جذبات کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ شرکا نے بھارتی مظاہرے کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مودی کی تصویر سکھوں نے نے بھارت کے خلاف
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میر پور میں بھارت کے جارحانہ طرز عمل کے خلاف احتجاج
پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے اور پاکستان کا پانی روکنے کے خلاف میرپور آزاد کشمیر میں سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ مظاہرین نے ضلع کچہری سے کشمیر پریس کلب تک مارچ کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کی آبی دہشتگردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں سول سوسائٹی کے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
کشمیر پریس کلب کے جنرل سیکرٹری راجہ سہراب خان نے قراردادیں پیش کیں جن میں بھارت کی آبی جارحیت اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا جس کو مظاہرین نے ہاتھ اٹھا کر منظور کیا۔
مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں