میری دنیا ہی اُجڑ گئی، مودی جی یہ کیا کر دیا؛ انسٹاگرام بلاک ہونے پر اُشنا شاہ کا طنز
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پہلگام حملے پر مودی سرکار کے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کرنے کے بعد اب بھارت کو اپنے بچکانہ اقدامات کے باعث ہر جگہ سے خفگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مودی سرکار کی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے متعدد پاکستانی کرکٹرز اور فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیئے گئے ہیں۔
جن پاکستانی اداکاراؤں کے بھارت میں انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کیے گئے ہیں اُن میں معروف اداکارہ اور میزبان اُشنا شاہ بھی شامل ہیں۔
حسِ مزاح سے بھرپور اداکارہ اُشنا شاہ نے بھارتی حکومت کے اس بچکانہ اور مضحکہ خیز اقدام کا دلچسپ پیرائے میں جواب دیا ہے۔
اُشنا شاہ نے طنزاً لکھا کہ ’میری دنیا ہی اُجڑ گئی ابھی، مودی جی یہ کیا کر دیا‘۔ اداکارہ نے ٹوٹے دل اور رونے کے ایموجیز بھی استعمال کیں۔
پُرمزاح انداز میں اشنا شاہ کے اس طنزیہ وار کو سوشل میڈیا نے کافی سراہا اور ایک صارف نے لکھا کہ کاش یہ طنز مودی کو سمجھ میں آجائے۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ آپ جنھیں سمجھا رہی ہیں وہ عقل کے کچے ہیں اور اگر نہیں ہوتے تو کبھی یہ مضحکہ خیز کام نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ بھارت میں ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور علی ظفر متعدد فنکاروں کے سوشل میڈیا اکاوٗنٹس بند کردیئے گئے ہیں۔
اس سے قبل مودی سرکار نے بھارت میں مقبول پاکستانی کرکٹرز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے تھے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو درجن سے زائد سیاحوں کو ہلاک کردیا تھا۔
مودی سرکار نے اس واقعے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر عائد کرنے کی کوشش کی جو بری برح ناکام ہوئی۔ خود بھارتی عوام مودی کی من گھڑت کہانیوں کو ماننے کو تیار نہیں۔
جس پر ہونے والی خفگی اور ہزیمت کو مٹانے کے لیے مودی سرکار نے ایسے مضحکہ اقدامات اُٹھانے شروع کردیئے جس سے مزید جگ ہنسائی ہورہی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا مودی سرکار بھارت میں ا شنا شاہ
پڑھیں:
بھارت کا پرالے میزائل کا تجربہ، پاکستان کا کون سا جدید ہتھیار منہ توڑ جواب دے گا؟
مودی سرکار کی جانب سے پرالے میزائل کے تجربات آپریشن سندور کی شکست چھپانے کی سیاسی چال ہے۔
آپریشن سندور کی شکست چھپانے کے لیے مودی کا جھوٹا کھیل بے نقاب ہوگیا اور میزائل نمائش سے سیاسی بحران سنبھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مودی سرکار کی جنگی جنونیت خطے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی اور ’’نیا بھارت‘‘ امن نہیں بارود کا راگ الاپنے میں مصروف ہے۔
بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو مسلسل دو روز پرالے میزائل کے تجربات کیے، میزائل کے تجربے اڈیشہ کے ساحل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر کیے گئے۔
مودی سرکار کے پرالے میزائل کے پے در پے تجربات خطے میں کشیدگی بڑھانے، ہتھیاروں کی دوڑ اور تباہ کن جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہیں۔
بھارت کی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا منہ توڑ جواب پاکستان کا جدید نصر (ہتف-9) میزائل ہے، جو بھارت کی ہر قسم کی عسکری سازشوں کو ناکام بنانے کی قوت رکھتا ہے۔
پاکستانی نصر میزائل تیز رفتار، موبائل اور جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل کی موبائل اور تیز رفتار خصوصیات اسے دشمن کی پہلی ضرب کے خلاف مؤثر بناتی ہیں۔
مودی سرکار آپریشن سندور کی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے فوج کو سیکیورٹی کے بجائے سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
ہندوتوا حکومت اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے فوجی نمائش پر انحصار کرنے پر مجبور ہے اور یہ حکمت عملی نہیں بلکہ مودی سرکار کی ایک خطرناک مہم جوئی ہے۔
مودی سرکار داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جنوبی ایشیا میں اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہی ہے۔