والدین کو فون کرکے میری موت کا پوچھا جا رہا ہے؛ علیزے شاہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ اب چیزیں برداشت سے باہر ہوچکی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کا رویہ ناقابل برداشت ہوگیا۔
علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن آج انھوں نے ایک پوسٹ میں نہایت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کے برتاؤ پر افسوس کا اظہار کا ہے۔
علیزے شاہ نے کہا کہ میڈیا والے میرے والدین کو فون کرکے ان سے میری موت کے بارے میں سوال کر رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یہ کافی تکلیف دہ بات ہے۔ ایسی باتوں سے میں پہلے ہی ذہنی اذیت اور کوفت میں مبتلا تھی اور اب تو جسمانی تکلیف میں بھی مبتلا ہوچکی ہوں۔
علیزے شاہ نے کہا کہ جن میں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تمام چیزیں ہٹا دی تھیں تب بھی اپنئی بائیو میں لکھا تھا کہ زندہ ہوں۔لیکن اس کے باوجود افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ وہ صرف سوشل میڈیا بلکہ اب میڈیا میں بھی واپس نہیں آئیں گی۔ چیزیں اب برداشت سے باہر ہوگئی ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علیزے شاہ نے سوشل میڈیا کہا کہ
پڑھیں:
ایمن اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ جڑواں بہنوں ایمن خان اور منال خان کے بھائی معاذ خان کی شادی کی تقریبات شاندار انداز میں منعقد ہوئیں۔
معاذ خان کی شادی ڈیجیٹل کریئیٹر صبا خان سے ہوئی جن کے ساتھ ان کا نکاح گزشتہ سال ایک نجی تقریب میں ہوا تھا۔
اب شادی کی باقاعدہ تقریبات کا آغاز مایوں سے ہوا جس میں ایمن اور منال نے بھرپور شرکت کی اور روایتی لباسوں میں شرکت کر کے خوب داد سمیٹی۔
بارات اور رخصتی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن صبا نے سرخ رنگ کا بھاری کام والا روایتی لہنگا پہنا، اور معاذ خان نے سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔
ایمن اور منال خان نے اس موقع پر سنہری انگرکھا اسٹائل کے دیدہ زیب لباس زیب تن کیے جن پر روایتی دبکا، کورا اور دھاگے کا کام کیا گیا تھا۔
شادی کی یہ تمام تقریبات سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو چکی ہیں۔ مداحوں نے ایمن اور منال کی تصاویر اور ویڈیوز کو پسند کرتے ہوئے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ایمن اور منال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس کے ذریعے شادی کے حسین لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کیے جنہیں لاکھوں صارفین نے پسند کیا۔