جاپان میں سانپ بلٹ ٹرینوں کی تاخیر کا سبب بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
جاپان میں سانپ بلٹ ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر کا سبب بن گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی مصروف ترین بلٹ ٹرین کی بجلی کی لائن میں سانپ گھس گیا جس سے ٹرین سروس کی بجلی بند ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 39 انچ لمبا سانپ بجلی کی لائن میں الجھ گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی منقطع ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی بلٹ ٹرین کی سروس ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسرائیل کا ایران کے شمال مغرب میں وااقع تبریز ریفائنری کے قریب حملہ
اسرائیل نے ایران کے شمال مغربی تبریز ریفائنری کے قریب حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے مغربی علاقوں میں 3 مقامات پردھماکے ہوئے اور میزائل حملے کیے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اسد آباد میں میزائل سائیٹ پر کیے گئے حملے میں 2 ایرانی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف مزید حملے آئندہ چند گھنتوں میں متوقع ہے۔
Post Views: 2