اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ بھارت یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لے جس دن 25 کروڑ پاکستانی اس کی طرف قدم بڑھائیں گے تو وہ قدم بھارت کو نیست و نابود کیے بغیر واپس نہیں پلٹیں گے، پاکستان پر الزام لگانے کے بعد بھارت کی آواز آہستہ آہستہ بند ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے بھارت کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ پاکستان نے تو ابھی بھارت کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے روکا ہے، بھارتی حکومت اگر زیادہ چھلانگیں لگائے گی تو اس کی حدود میں گھس کر پاکستانی قوم اسے جواب دے گی، بھارتی حکومت یہ اچھی طریقے سے جان لے اگر پاکستانی آرمی چیف نے جنگ کا اعلان کر دیا تو بھارتی افواج اور بھارتی حکمرانوں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پوری پاکستانی قوم بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے تیار ہے، پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام لگا کر بھارت اچھی طرح سے جان گیا ہے کہ یہ اب اس کی آخری غلطی ہے، بھارت نے اگر اب کوئی غلط حرکت کی تو پھر اس کو اس کی ہی زبان میں جواب دیا جائے گا۔

بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ مسلمان ہمیشہ سر پر کفن باندھ باندھ کر کفار سے لڑتا ہے، تاریخ شاہد ہے کہ مسلمان نے کبھی بھی اپنی جان کی پرواہ نہیں کی کیونکہ ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی شہادت کا مرتبہ حاصل کریں، مسلمان کے لیے شہادت ایک اعزاز ہے، کفار یہ بات ہمیشہ سے جانتے ہیں کہ مسلمانوں سے لڑنے کے لیے جذبہ اور حوصلہ چاہیئے اور یہ دونوں چیز ان کے پاس نہیں ہے، پاکستانی قوم اپنی بقا اور سلامتی کے لیے کسی طرح کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں  کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان دنیا کے امن کو خراب نہیں کرنا چاہتا یہ سب کچھ بھارتی اوچھے ہتھکنڈے ہیں، بھارت نے ابھی تصویر کا ایک رخ دیکھا ہے جس دن پاکستان نے اسے دوسرا رخ دکھایا تو وہ دم دبا کر بھاگ جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھارت کی کے لیے

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار