سائبر پیٹرولنگ بڑھادی گئی، 11 ہزار 132 سوشل میڈیا پیجز بلاک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سائبر پیٹرولنگ بڑھا دی۔ قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے 11 ہزار 132 سوشل میڈیا پیجز بلاک کروادیے گئے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں ملوث اکاؤنٹس کیخلاف سائبر پیٹرولنگ بڑھادی گئی۔
قومی سلامتی کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالے 52 ہزار 778سوشل میڈیا پیجز کی نشاندہی کرلی گئی جبکہ پولیس اور سائبرسیکیورٹی یونٹس نے 11 ہزار 132 پیجز بلاک کروادیے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مختلف ذرائع سے نشاندہی کرکے آپریٹ کرتے ہوئے دہشت گردی کے 18 منصوبے ناکام بنائے، نفرت انگیز مواد کی 54 سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے سائبر پیٹرولنگ کے دوران لیڈز ملیں، شر انگیزوں کے کمیونیکیشن نیٹ ورکس کو توڑا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سائبر پیٹرولنگ
پڑھیں:
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) بیوروکریٹس اور پولیس افسران کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔(جاری ہے)
اس معاملے پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا اور پنجاب حکومت سے اس بابت تحریری وضاحت بھی طلب کر لی گئی ہے۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے پولیس افسران اور بیوروکریٹس ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا حکم جاری کیا جائے۔