اسحاق ڈار کی بلوچستان سولرائزیشن، سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بلوچستان میں ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ ہفتہ کو نائب وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزارت بجلی کے اعلیٰ حکام اور حکومت بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی۔نائب وزیر اعظم نے تمام متعلقہ محکموں کو سولرائزیشن پراجیکٹ کو جلد اور موثر طور پر حتمی شکل دینے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے شراکت داروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ وہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے کے عمل کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔نائب وزیراعظم نے صاف توانائی کو فروغ دینے، آپریشنل لاگت کو کم کرنے، زرعی پیداوار میں اضافے اور بلوچستان بھر کے کسانوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں اس اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے ادارہ جاتی تعاون میں اضافے،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیاہے۔ہفتہ کو وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت مختلف شعبوں میں دوست ممالک کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اعظم کے خصوصی مشیر طارق باجوہ،ایس سی سی پی کے چیئرمین اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم،سیکرٹری خزانہ اور وزارت خارجہ سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔انفراسٹرکچر، توانائی،پٹرولیم میں بیرونی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی پر خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا۔نائب وزیر اعظم نے ادارہ جاتی تعاون میں اضافے،سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت اس سرمایہ کاری سے معاشی ترقی اور خوشحالی لانے کے لئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری اسحاق ڈار
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔
وزیرِ اعلیٰ نے صدرِ مملکت کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی ۔صدر آصف علی زرداری نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ عوامی فلاح، بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ،بلوچستان کے عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
سلیمان اور قاسم نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزا کےلئے درخواست جمع کروا دی ،علیمہ خان کا دعویٰ
مزید :