آسٹریلیا میں انتخابات، وزیرِاعظم انتھونی البانیز کی جماعت نے دوسری بار میدان مار لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے شاندار کامیابی حاصل کی، انہوں نے اپنے حریف قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے پیٹرڈٹن کو بھاری مارجن سے شکست دی۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعت کے پیٹرڈٹن نے وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کی سابق وزیر اور رکن پارلیمنٹ جنہیں مسلسل ہراسگی کا سامنا رہتا ہے
پیٹرڈٹن نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور اس شکست کی پوری ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا کے قومی انتخابات میں سابق پولیس افسر پیٹرڈٹن کی اپنی نشست بھی خطرے میں پڑگئی، دوسری جانب، انتھونی البانیز کی لیبر پارٹی پارلیمنٹ میں بڑی حد تک اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے انتخابی مہم کے دوران قابل تجدید توانائی کو اپنانے، بگڑتے ہوئے رہائشی بحران سے نمٹنے اور بوسیدہ صحت کے نظام میں سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا۔
جبکہ انتخابی مہم کے دوران پیٹر ڈٹن کی جانب سے سرکاری محکموں میں کٹوتی کی پالیسی نے عوام کو نالاں کیا، کیونکہ امریکا میں ایلون مسک کی قیادت میں اسی طرح کی کٹوتیاں بدنظمی کا باعث بنی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا قومی انتخابات وزیرِاعظم انتھونی البانیز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا قومی انتخابات وزیر اعظم انتھونی البانیز وزیر اعظم انتھونی البانیز ا سٹریلیا
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔