صائم کو فوراً پی ایس ایل کھلانا غلطی تھی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سابق چیمپئین ٹیم پشاور زلمی کے بالنگ کوچ نے اوپنر صائم ایوب کی ناکامیوں پر کب کشائی کردی۔
پشاور زلمی کے بالنگ کوچ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ صائم ایوب کو انجری کے بعد براہ راست پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلانا پڑی غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ انجری سے واپس لوٹتے ہیں تو صرف نیٹ سیشنز ہی کافی نہیں ہوتے، فارم اور ردھم کو چیک کرنے کیلئے میچ پریکٹس کی ضرورت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: کیا بابراعظم کا اوپننگ سے دل بھر گیا؟ ٹیم ڈائریکٹر نے وجہ بتادی
مشتاق احمد نے کہا کہ ٹورنامنٹ سے قبل صائم ایوب کو کچھ کلب میچز کھیلنا چاہیے تھے یا ہم ان کیلئے پریکٹس کا اہتمام کرتے تاکہ وہ اپنا کویا ہوا ردھم حاصل کرسکیں لیکن ایسا نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں پرفارمنس؛ کون سے کرکٹرز ٹیم میں واپس آسکتے ہیں؟
دورئہ جنوبی افریقہ میں انجرڈ ہونے والے صائم نے پی ایس ایل میں واپسی پر اپنے پہلے میچ میں ففٹی بنائی مگر اس کے بعد سے بیٹ خاموش ہے، گزشتہ میچ میں اسلام آباد کے خلاف بھی وہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونیوالے صائم ایوب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی اور دورہ نیوزی لینڈ میں اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل صائم ایوب
پڑھیں:
شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق شریاس ایّر کو پیٹ اور پسلیوں کی انجری میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
شریاس ایّر سڈنی میں تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور انہیں اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان شریاس ایّر آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اور سنجیدہ انجری کے باعث انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ شریاس ائیر سفر کے لیے مکمل فٹ ہونے تک سڈنی میں قیام کریں گے۔