اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بچوں کی تعلیم کے لیے بہت سا کام کرنا چاہتی ہوں، اسکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اسکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں11ہزار سے زائد اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ مکمل ہو گئی ہے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اگلے مالی سال میں 250 اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی اور پنجاب کی 10تحصیلوں میں 300 ٹیک ایڈ اسکول بنیں گے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف اسکول آف ایمیننس میں آئی ٹی اور سائنس لیب ہوگی، لائبریری، ملٹی پرپز پلے گراؤنڈ اور دیگر جدید سہولتیں بھی ہوں گی۔
مریم نواز نے وزیر تعلیم پنجاب کو 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دیتے ہوئے اسکول مینجمنٹ کونسل کو 90 روز میں سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
اُنہوں نے ایک سال کے اندر اسکولوں میں درکار کلاس روم بنانے کا حکم دیا اور ساتھ ہی اسکولوں کی 580 بوسیدہ اور 2770 خستہ عمارتوں کی تعمیر و مرمت کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے 5 لاکھ بچوں کی انگلش ٹرینرز سے اسپوکن انگلش ٹریننگ کا ہدف مقرر کیا اور اسکول میل پروگرام کا دائرکار وسیع کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اُنہوں نے ہر ضلع میں گرلز اور بوائز کے لیے نواز شریف اسکول بنانے کی ہدایت بھی کی اور 5 سال میں 1750 اسکولوں کی اپ گریڈیشن کا ہدف مقرر کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسکولوں کی مریم نواز
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعودپز شکیان کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری، شاعر مشرق کوخراجِ عقیدت پیش کیا
سٹی 42 : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعودپز شکیان نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی۔
حضوری باغ آمد پر ایرانی صدر مسعود پز شکیان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر لاہورائیر پورٹ سے مزار اقبال تک اہم شاہراہوں کو خیرمقدمی بینرز سے سجایا گیا تھا۔
مزارِ اقبال پہنچنے پر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرت اور مولانا عبدالخبیر آزاد نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پنجاب رینجرز کے چاق و چوبند دستے کی طرف سے سلامی پیش کی گئی ۔ مہمان صدر مسعود پز شکیان پنجاب رینجرز کی معیت میں مزار اقبال میں داخل ہوئے ۔
راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
مہمان صدر مسعودپز شکیان نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ انہوں نے شاعر مشرق کوخراج عقیدت پیش کیا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزار اقبال پر دعا کرائی اور فاتحہ خوانی کی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے مہمانوں کی کتاب میں ا پنے تاثرات درج کئے ۔ مہمان صدرمسعود پزشکیان اور وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنایا گیا ۔
رنگ روڈ بند کرنے کا فیصلہ