پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری قرار دے دی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری ہے، اس وقت عمران خان ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔
اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی مقبول ترین جماعت ہے، ملکی سلامتی کے کسی بھی اجلاس میں عمران خان کی شرکت وقت کی ضرورت ہے، پشاور: عمران خان کو قومی فیصلوں میں شامل کرنا ناگزیر ہے، جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت اتحاد اور یگانگت کا متقاضی ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے ذریعے قوم کو تقسیم کر رکھا ہے، جعلی مینڈیٹ والی حکومت قوم کو یکجا کرنے میں ناکام ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کو اکٹھا کرنے کے لیے عمران خان کی رہائی ضروری ہے، پی ٹی آئی کے خلاف فسطائی رویہ ترک کرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ سکیورٹی تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔
اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ملک کی دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں، اور ریاست کے مؤقف کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔
پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیاگیا، عطا تارڑ کا دلچسپ انکشاف
وزارت اطلاعات نے اس بریفنگ کو موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی ایک عملی اور مؤثر مثال قرار دیا ہے۔
مزید :