ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم ’لوَو گرو‘عید الاضحیٰ پر ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
پاکستانی فلم انڈسٹری کے دو مقبول ترین ستارے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان ایک بار پھر بڑے پردے پر نظر آئیں گے اور اس بار دونوں ایک رومانوی کامیڈی فلم 'لو گرو' میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تیاریوں کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے فلم کی پروڈکشن ہمایوں سعید شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا کے اشتراک سے کی گئی ہے جبکہ نجی میڈیا گروپ اے آر وائی کے سربراہ سلمان اقبال اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں فلم کا اسکرپٹ معروف مزاح نگار واسع چوہدری نے تحریر کیا ہے جو اس سے قبل جوانی پھر نہیں آنی اور اس کے سیکوئل جیسے کامیاب پراجیکٹس کا حصہ رہ چکے ہیں فلم کی کاسٹ میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے ساتھ ساتھ مومنہ اقبال میرا سیٹھی سوہائے علی ابڑو عمارہ ملک عدنان شاہ ٹیپو مرینہ خان عینی زیدی عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ جیسے مشہور فنکار شامل ہیں جو اس فلم کو ایک متنوع اور دلکش انداز فراہم کرتے ہیں گزشتہ روز فلم کا پہلا ٹریلر جاری کیا گیا جس نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی خوبصورت مناظر دلکش پکچرائزیشن پرمزاح مکالمے اور جاندار اداکاری نے مداحوں کے دل جیت لیے فلم کو پاکستان اور برطانیہ کے خوبصورت مقامات پر عکس بند کیا گیا ہے جس نے ٹریلر کو مزید دلکش بنا دیا سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلر کو زبردست پذیرائی ملی ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کرنا چاہیے اللہ کا شکر ہے ہمارے پاس ماہرہ خان اور ہمایوں سعید جیسے ستارے موجود ہیں ایک اور مداح نے کہا کہ یہ ٹریلر تو کمال کا ہے بار بار دیکھنے کو دل چاہ رہا ہے جبکہ ایک اور رائے تھی کہ یہ اب تک کا سب سے شاندار ٹریلر ہے جو میں نے دیکھا ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید ماہرہ خان
پڑھیں:
حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید کو چیئرمین واپڈا تعینات کردیا
وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد سعید کو واپڈا کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا۔ ان کی تعیناتی وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شہباز کابینہ کی منظوری، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم سے ملاقات، مبارکباد دی۔۔۔!!! pic.twitter.com/SRw99ato2C
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 4, 2025
اس سلسلے میں چیئرمین واپڈا محمد سعید نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آبی وسائل، قومی ترقی کے منصوبوں اور ادارے کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم نے محمد سعید کو چیئرمین واپڈا کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے سے ادارے کو مزید مؤثر اور فعال بنائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیئرمین واپڈا تعینات لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید وفاقی حکومت وفاقی کابینہ وی نیوز