واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے آج پاکستانی سفارت خانہ واشنگٹن، ڈی سی میں ممتاز امریکی تھنک ٹینک کے نمائندگان کو پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔
سفیر پاکستان نے پہلگام واقعے سے متعلقہ اب تک سامنے والے حقائق کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی جانب سے اب تک کوئی ایک بھی ثبوت پاکستان یا دنیا کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ 2019 کے پلوامہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بھارت کی جانب سے پاکستان پر اس طرح کے غیر منطقی الزامات لگائے گئے ہوں۔
سفیر پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اور غیر قانون اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکا ہے جہاں میڈیا، انٹرنیٹ اور نقل و حرکت پر پابندیاں ہیں اور جس سے جبر کا ماحول پیدا ہوا ہے۔انہوں نے بھارت کی شدت پسندانہ بیان بازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون اور تسلط پسندانہ روش نے علاقائی امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ بھارت اپنی جبر انگیز پالیسیوں، انتخابی مصلحتوں اور انتظامی نااہلیوں کا بوجھ پاکستان پر نہیں ڈال سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کا طرزِ عمل لاقانونیت پر مبنی ہے۔ 24 کروڑ افراد پر مشتمل زرعی معیشت کو زک پہنچانے کی کوشش اعلان جنگ تصور کی جائے گی۔ سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ بھارت کے اقدامات میں آج سے نہیں بلکہ ہمیشہ سے لاقانونیت کا عنصر نمایا ں ہے۔
پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ملک میں ایک ہزار کے قریب دہشت گردی کے واقعات ہوئے جو 2023 کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہیں۔ انہوں نے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدار، قابل اعتماد، اور آزادانہ طور پر انکوائری کرائی جائے ۔اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیر اعظم نے حال ہی میں اسلام آباد میں برطانیہ کے ہائی کمشنر سے ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے اور تعاون پر مکمل آمادگی ظاہر کی۔
سفیر پاکستان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے اور امن کی حمایت پر امریکہ، چین، برطانیہ، سعودی عرب، ایران اور دیگر ممالک کی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ بحران نے عالمی طاقتوں کو تنازعہ کشمیر حل کرنے کا ایک اور موقع فراہم کیا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے عالمی امن کے قیام کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے انہیں ایک امن ساز رہنما کے طور پر پہچانا جائے گا۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا معاشی ترقی ہے اور ہم عزت و وقار کے ساتھ امن کے قیام پر یقین رکھتے ہیں۔
ملاقات کے اختتام پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے تھنک ٹینک نمائندوں کو اپنے خیالات سے آگاہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے علاقائی امن ، دہشت گردی سے نمٹنے اور تنازعات کے حل کے لیے بین الاقوامی تعاون کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے تھنک ٹینک کمیونٹی سے مسلسل روابط کے عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کہا کہ سفیر پاکستان نے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے تھنک ٹینک کا اعادہ کہ بھارت بھارت کی

پڑھیں:

برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں بھاگتے اور چیختے دیکھا گیا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو”، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گر گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک اور خوفناک” قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال حملے کی وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی

متعلقہ مضامین

  • امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کا پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح 
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • سوڈان کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کا تبصرہ
  • مضبوط و پائیدار پاک امریکہ تعلقات بہتر معاشی روابط اور موثر سرمایہ کاری سے وابستہ ہیں: رضوان سعید شیخ