بھارت پاکستان کیخلاف سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا، ڈاکٹر معید یوسف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پھنس گیا اور دنیا نے اس مرتبہ بھارت کو مایوس کیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پر اٹھنے والے سولات حقیقی ہیں، بھارت کہتا تھا کشمیر جنت بنا ہوا ہے، یہاں سرمایہ کاری لائیں پھر دہشتگردی ہوئی تو 10 سالہ پرانی روش یعنی پاکستان پر الزام لگا دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستان سے حملہ آور گئے ہیں تو آپ سو رہے تھے، بھارت کی نسبت ہمارا میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اس سے بھارت دنیا کے سامنے مزید بے نقاب ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم
ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم نے کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا، پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون کا یہ نیا باب خطے میں استحکام اور ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم اور سعودی قیادت کی بصیرت اور دوراندیش فیصلوں پر فخر کرتی ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات صرف دفاعی نہیں بلکہ ایمان، اخوت اور امن کی بنیاد پر قائم ہیں، اور یہ رشتہ ناقابلِ شکست ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط کرے گا بلکہ امتِ مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تاریخی سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان امتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ ہے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔