جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا، مشعال ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
لاہور: چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرمشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کےباوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا گیا۔
صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھےہوجائیں، سیاست دان ہوش کےناخن لیں، نہتےکشمیریوں پرمظالم کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کوبنجربنانا چاہتا ہے، ملک جنگی حالات کےباوجود مشترکہ سیشن نہیں بلایا گیا۔
چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کامزید کہنا تھا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے، اقوام متحدہ میں جانا چاہیے، بھارت نےپہلگام کا ڈرامہ رچایا، پاکستان اوربھارت کےدرمیان اصل مسئلہ کشمیرہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوں کو بابا گورونانک کی برسی پر آنے سے روک دیا
بھارت نے باباگورو نانک کی برسی پر سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔سکھ مذہب کے بانی باباگورونانک دیو جی کی 486 ویں برسی (جوتی جوت) کی تقریبات 22 ستمبرکو گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں منعقد ہوں گی، پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارتی حکومت نے اپنے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی۔واہگہ، اٹاری باردڑ اور کرتارپور کوریڈور بند ہونے کے باعث بھارت سے کوئی یاتری شریک نہیں ہو سکے گا، البتہ امریکا، برطانیہ اور یورپ سمیت دیگر ممالک سے سکھ عقیدت مند پہنچ رہے ہیں۔پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ سکھوں کو ان کے مقدس مقامات کی یاترا سے روکنا بنیادی مذہبی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔