قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی کی ضرورت ہے: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟"
پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں،تحریک انصاف کا ہر وقت ملک سے بائیکاٹ ہی ان کا وطیرہ بن چکا ہے،یہ لوگ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے۔ ہر فورم اور ہر سطح پر گھٹیا حرکتیں ان کا معمول بن چکی ہیں یہ رویہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کہ تحریک انصاف کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔
ایران نے قاسم بصیر نامی بیلسٹک میزائل تیارکر لیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250917-01-9
لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کے لیے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلز پارٹی کو اس بیانیے میں شامل ہونے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب اس وقت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کر رہا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پنجاب کی انتظامیہ دن رات سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف میں مصروف ہیں۔ الحمدللہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے متاثرین کی ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور وفاق یا کسی دوسری تنظیم سے کسی قسم کی امداد کی طرف نہیں دیکھا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا فوکس صرف عوامی خدمت ہے، اسی لیے ہم سیاسی تلخیوں کو اتحادی سمجھ کر برداشت کر رہے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ پیپلز پارٹی کے جعلی فلسفے اور ناکام تھیوریاں سنیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ منظور چودھری اور حسن مرتضیٰ اپنے دکھ اور فلسفے بلاول اور مراد علی شاہ کو سنائیں۔ سندھ میں سیلاب سے کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، اس کے باوجود پیپلز پارٹی وفاق کو بیرون ملک امداد لینے پر مجبور کر رہی ہے جو غیر سنجیدہ رویہ ہے۔