پی ٹی آئی والے ہمارے بھائی ہیں کل نہیں آئے لیکن آنا چاہیے تھا: عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بھی ہمارے بھائی ہیں، پاک انڈیا کشیدگی کی اس صورتحال میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔
لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں کے دورے کے دوران وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انکے اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے سیاستدانوں کو اچھی بریفنگ دی گئی ہے تاکہ ہمارے سیاستدان اچھا کردار ادا کرسکیں تاہم اس میں پی ٹی آئی نہیں آئی ان کا آنا چاہیے تھا۔
انڈین یوٹیوب چینلز پر پاکستانی فوج کے ترانے چلانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہمارے یوٹیوب چینلز بلاک کیے تو ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا کریں ، پھر ہم نے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنا بیانیہ ان تک پہنچا دیا اور پاک فوج کا نغمہ ان کی یوٹیوب پر دکھا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے دعوی کیا تھا کہ آزاد کشمیر میں ایل او سی کے قریبی علاقوں پیر چناسی اور بیلا نور میں دھشت گردی کے کیمپس ہیں اس لیے ہم نے عالمی اور مقامی میڈیا کو یہ علاقہ دکھانے کا فیصلہ کیا تاکہ وہ خود جان سکیں کہ ایسا کچھ نہیں ہے، کشمیر ایک پر امن علاقہ ہے، یہاں سب روٹین کے مطابق چل رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ انڈین متوقع حملے کے حوالے سے ان کی پریس کانفرنس کے بعد ہی انکے فون پر بھارت کی جانب سے سائبر حملے شروع ہوگئے جس کا مطلب یہ ہے کہ بھارت کو تکلیف تو ضرور پہنچی ہے۔
“بھارت ایک مکار اور بدنیت دشمن ہے، وہ ابھی بھی تاک میں بیٹھا ہے، ان کی کوشش ہے کہ کوئی نہ کوئی مس ایڈونچر کیا جائے، اگر وہ کچھ کریں گے تو منہ کی کھائیں گے۔ “
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزروی نہ سمجھا جائے، اگر بھارت نے اس بار کوئی مس ایڈونچر کرنے کی کوشش کی تو ایسا منہ توڑ جواب دیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ ہمارے پاس انڈین دخل اندازی کے ثبوت ہیں۔ جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوا تو دہشت گردوں سے ویڈیوز منگوا کر بھارت نے اپنے چینلز پر چلائیں۔
مقامی آبادی کی وی نیوز سے گفتگو
دورے کے دوران وی نیوز سے گفتگو میں مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے حوالے سے بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگینڈا کر رہا ہے۔ جس جگہ پر کیمپوں کی بات کی جا رہے وہاں بچوں کےسکولز اور تفریحی مقامات ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
پاکستان کی سفارتی کامیابیاں دنیا تسلیم کرتی ہے، عطاء اللہ تارڑ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے ”پاکستان کی سفارتی کامیابیاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش اور محنت سے ہم نے سفارتی محاذ پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور اس میدان میں خدمات انجام دینے والے تمام افسران قوم کا فخر ہیں۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی فارن سروس دنیا کی بہترین سروسز میں شمار ہوتی ہے، جس کی عظیم روایات ہمیں ورثے میں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری محض ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک فن ہے جو تجربے، صبر اور محنت سے پروان چڑھتا ہے۔ “مجھے فخر ہے کہ ہماری فارن سروس نے ہمیشہ پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا”، وزیر اطلاعات نے کہا۔
انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا ہے، مگر اس کے باوجود ملک پر دہشت گردی کو فروغ دینے کے الزامات لگائے گئے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے فوراً بعد بھارت نے بلا جواز پاکستان پر الزام تراشی کی، حالانکہ پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ دوست ممالک نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی اور سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پوری دنیا سے ہمیں بھرپور حمایت حاصل ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے بھارت کو پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے اپنے سے چار گنا بڑی طاقت کو شکست دی، اور ہماری مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کا کردار معرکہ حق میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔
وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ ہماری کوسٹ گارڈ نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک ملاح کو گرفتار کیا جس نے بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی پوری کہانی دنیا کے سامنے بیان کی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بھارت ہمیشہ کی طرح پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، لیکن قوم متحد ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔