پاکستان کے نوجوان مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نوجوان نریندر مودی کی کھوکھلی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر کا کہنا تھا کہ وہ نہتے کشمیریوں پر مودی کے مظالم ڈھانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سرحدوں پر پہرا دینے والے پاک فوج کے جوانوں کی خواتین ہماری مائیں بہنیں ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جنگ کی صورت میں نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا جذبہ رکھتے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر پاکستان کی خاطر ایک ہونا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ایس ایف کے طلباء ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سیالکوٹ پی پی 52 کے انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی، سیالکوٹ کا ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے احیا کا سبب بنے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا
پڑھیں:
فارم 47 بنانے والے پیپلز پارٹی کی کرپشن کا نوٹس لیں، آفاق احمد
اندرون سندھ سے اٖفسران لاکر شہر میں تعینات کردیئے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں
کراچی کے ترقیاتی بجٹ کے کھربوںروپے سندھ حکومت ہڑپ کرچکی ،چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ
مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کو پیپلز پارٹی نے تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ، صوبے کو ہر سال جتنا ریونیو کراچی دیتا ہے اسکا دس فیصد بھی شہر پر نہیں لگتا ، گزشتہ سترہ برسوں میں صرف شہر کی ڈیویلپمنٹ کے پیسوں میں سے سندھ حکومت کھربوں روپے ہڑپ کرچکی ہے ، آفاق احمد نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مقامی افراد کی انتظامی عہدوں پر تعیناتی ہے، پیپلز پارٹی نے شہر کو تباہ کرنے کیلئے اندرون سندھ سے اٖفسران لاکر شہر میں تعینات کردیئے ہیں جو دونوں ہاتھوں سے شہر یوں کو لوٹ رہے ہیں ۔ آفاق احمد نے کہا کہ جس تیزی اور تسلسل کے ساتھ شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کیا گیااسکی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی لیکن اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ جن لوگوں نے پیپلز پارٹی کا عذاب شہر اور صوبے پر مسلط کیا وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو ناصرف شہر بلکہ ملک کے ساتھ دشمنی ہے کیونکہ کراچی ناصرف صوبے بلکہ ملک کو پالنے والا شہر ہے جسکی گود اجاڑی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سے کسی اچھائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ، فارم 47 بنانے والے پی پی کی کرپشن ، اقرباء پروری اور بیڈ گورننس کا نوٹس لیں اور کراچی کو تباہ ہونے سے بچائیں۔