گورنر خیبرپختونخوا سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا کی گورنر ہاوس میں ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اکاؤنٹنٹ جنرل خیبر پختونخوا نصیرالدین سرور کی گورنر ہاوس میں ملاقات ،ملاقات میں اکاؤنٹنٹ جنرل نے گورنر کو ادارہ کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ،ملاقات میں مالی امور، پبلک فنڈز کے درست و شفاف استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
اکاؤنٹنٹ جنرل کے ماتحت صوبہ بھر کے زیلی دفاتر میں فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے جدت و نئے نظام متعارف کرانے سے متعلق بھی گفتگو کیا گیا۔
ملاقات میں بوگس چیک، فنڈز کے غیر قانونی طریقہ سے استعمال کو روکنے کیلئے اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کی پیشہ ورانہ استعداد کے امور بھی زیر بحث رہے۔اس موقع پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کر یم کندی نے کہا کہ صوبہ میں بہترین طرز حکمرانی کیلئے فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بنانا ہو گا، مالی امور میں شفافیت سے متعلق اکاؤنٹنٹ جنرل آفس کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اکاؤنٹنٹ جنرل
پڑھیں:
سینئر پی ٹی آئی رہنماء کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات سے آگاہ کیا
ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں آمن امان کے حوالے سے تنادلہ خیال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف سے امریکا کے پولٹیکل مشن کے وزیر اور کمیشن کے قائمقام ڈپٹی ہیڈ نے ملاقات کی جس کے دوران امریکی عہدیداروں کو عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں پہلگام کے فالس فلیگ اپریشن کے بعد پاکستان اور انڈیا کی کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، ملاقات میں امن امان سمیت ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کے حوالے سے گفتگو ہوئی، بیرسٹر سیف نے مودی کے جنگی جنون کے حوالے سے بھی گفتگو کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختون خوا میں آمن امان کے حوالے سے تنادلہ خیال ہوا۔
بیان کے مطابق بیرسٹر سیف نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کے خلاف جعلی مقدمات کے حوالے سے آگاہ کیا، ملاقات میں صوبے اور خاص کر ضم اضلاع کے معاملات اور ترقیاتی عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختون خوا حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، خیبر پختون خوا حکومت امن امان، تعلیم کے فروغ اور صحت سہولیات پر کثیر بجٹ خرچ کررہی ہے۔ وفد نے عوامی فلاح وبہبود کے لئے خیبر پختون خوا حکومت کے اقدامات کو سراہا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وفد نے امریکا کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔