امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں ریاض کے دورے کے دوران 6 خلیجی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 163 ارب ڈالر کا بجٹ کٹوتی پلان: تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ ٹرمپ  کے نشانے پر

اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کا 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ ان کی دوسری مدت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے لیے روم کے مختصر دورہ کیا تھا۔

امریکی صدر کے ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں سے ملاقات کا مقصد سیاسی اور اقتصادی تعاون کو تقویت دینا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فی الحال سربراہی اجلاس میں دیگر عرب ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لیکن اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔ اس دورے سے قبل امریکا نے جمعے کو سعودی عرب کو 3.

5 بلین ڈالر کے میزائلوں کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

مزید پڑھیے: نہیں معلوم مجھے آئین کی پاسداری کرنی چاہیے یا نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ریاض کا دورہ امریکا اور ایران کے درمیان ایران کے جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات شروع ہونے کے بعد کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران سے تیل خریدنے والے ملک پر پابندیاں لگائیں گے، ٹرمپ نے خبردار کردیا

امریکی صدر، جنہوں نے سنہ 2018 میں پہلے کے جوہری معاہدے کو توڑ دیا تھا، نے خدشات کو دور کرنے اور ایران پر اسرائیلی فوجی حملے کے امکان کو روکنے کے لیے ایک نئے معاہدے کے حوالے سے پرامید ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ٹرمپ کی خلیجی سربراہان سے ملاقات ڈونلڈ ٹرمپ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا دورہ

پڑھیں:

اگلے امریکی ایرانی جوہری مذاکرات ملتوی، ٹرمپ کی نئی دھمکی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ہر خریدار پر پابندیوں کی دھمکی دی۔ ان کی طرف سے یہ انتباہ جمعرات کے روز ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر تہران اور واشنگٹں کے مابین طے شدہ مذاکرات کے ملتوی کر دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''ایرانی تیل یا پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تمام خریداری ابھی بند ہو جانا چاہیے۔

‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا شخص جو ایران سے یہ مصنوعات خریدے گا، وہ امریکہ کے ساتھ ''کسی بھی طرح، یا کسی بھی شکل میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔‘‘

ایران جوہری مذاکرات میں امید افزا پیش رفت

یہ واضح نہیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس طرح کی پابندی کو کیسے نافذ کریں گے کیونکہ انہوں نے پہلے بھی ایرانی تیل درآمد کرنے والے ملکوں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن ان کے تازہ بیان نے ایرانی تیل کے اہم خریدار ملک چین اورامریکہ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے کا خطرہ پیدا کر دیا ہے۔ امریکی چینی تجارتی روابط صدر ٹرمپ کی طرف سے بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد سے پہلے ہی سخت تناؤ کا شکار ہیں۔ اگلے جوہری مذاکرات ملتوی

ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی اس وقت سامنے آئی جب خلیجی عرب ریاست عمان نے اعلان کیا کہ رواں ہفتے کے آخر کے لیے طے شدہ جوہری مذاکرات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ اعلان عمانی وزیر خارجہ بدر ابو سعیدی نے کیا تھا۔

ابو سعیدی نے لکھا، ''لاجسٹک وجوہات کی بنا پر ہم ہفتہ تین مئی کے لیے طے شدہ امریکی ایرانی مکالمت کو عارضی طور پر دوبارہ ترتیب دے رہے ہیں۔ نئی تاریخوں کا اعلان باہمی اتفاق رائے کے بعد کیا جائے گا۔‘‘

بدر ابو سعیدی، جنہوں نے اب تک دونوں ممالک کے مابین ہونے والے تین مذاکراتی ادوار میں ثالثی کی ہے، اس التوا کی مزید وضاحت نہیں کی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی مذاکرات کے اگلے دور کے التوا کے لیے ''لاجسٹک اور تکنیکی وجوہات‘‘ کو ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔

التوا پر ایرانی ردعمل

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ''جہاں تک ایران کا معاملہ ہے، مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

‘‘

انہوں نے مزید لکھا، ''ہم ایک منصفانہ اور متوازن معاہدے کے حصول کے لیے پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں: جس کا مقصد پابندیوں کے خاتمے کی ضمانت دینا اور یہ اعتماد پیدا کرنا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام ہمیشہ پرامن رہے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایران کے ریاستی حقوق کا مکمل احترام کیا جائے۔‘‘

اسی دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے، جو امریکہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے طور پر اپنے موجودہ کردار کے ساتھ ساتھ اب قومی سلامتی کے مشیر کی ذمہ داریاں بھی سنبھال رہے ہیں، اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ اگر ایران جوہری بجلی گھر بنانا چاہتا ہے، تو وہ افزودہ یورینیم درآمد کر سکتا ہے۔

روبیو نے جمعرات کی رات فوکس نیوز چینل کے ایک پروگرام میں کہا، ''ایران کو صرف یہ کہنے کی ضرورت ہے کہ اب وہ یورینیم کی مزید افزودگی نہ کرنے کو تیار ہے۔ یہ وہ بہترین موقع ہے، جو اسے مل رہا ہے۔‘‘

ایران اور امریکہ کے مابین لفظی جنگ

اس سے قبل جمعرات ہی کے روز ایران نے امریکہ پر ''متضاد رویے اور اشتعال انگیز بیانات‘‘ کا الزام بھی لگایا، جب واشنگٹن نے ایرانی تیل کی فروخت سے متعلق نئی پابندیاں عائد کیں اور تہران کو یمن میں حوثی باغیوں کی حمایت کرنے کے نتائج سے خبردار کیا۔

ایرانی موزیر خارجہ عراقچی نے یہ بھی کہا کہ جوہری مذاکرات کے دوران ایران پر امریکی پابندیاں فریقین کو سفارتی طریقے سے جوہری تنازع حل کرنے میں مدد نہیں دے رہیں۔

دوسری طرف امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران کو حوثیوں کی پشت پناہی کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔

حوثی باغیوں نے 2023ء کے اواخر سے بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے قریبی پانیوں میں تجارتی بحری جہازوں پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

ایرانی امریکی مذاکرات سے باخبر ایک ذریعے نے کہا کہ امریکہ نے روم میں ہونے والی بات چیت کے چوتھے دور میں ''کبھی بھی اپنی شرکت کی تصدیق نہیں کی تھی‘‘ تاہم اس ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکہ کو توقع ہے کہ ایران کے ساتھ ''مستقبل قریب میں‘‘ مزید مذاکرات ہوں گے۔

سیاسی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اگلے دور کا وقت اور مقام ابھی تک طے نہیں لیکن توقع ہے کہ ایسا جلد ہی ہو جائے گا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال فروری سے تہران پر ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی اپنی پالیسی بحال کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے دور صدارت میں 2015ء میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

ادارت: مقبول ملک

متعلقہ مضامین

  • پاک بھارت کشیدگی،ایرانی وزیرخارجہ پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی پیر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • وزیر خارجہ عباس عراقچی ممکنہ طور پر کل پاکستان کا دورہ کریں گے، ایران
  • ایران کےوزیر خارجہ عباس عراقچی کا پیر کو پاکستان کا دورہ متوقع 
  • خطے کی صورتحال: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
  • خطے کی صورتحال: محسن نقوی آج خلیجی ممالک کا دورہ کریں گے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا امریکی اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی
  • سعودی عرب سمیت برادر ممالک خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، وزیراعظم
  • اگلے امریکی ایرانی جوہری مذاکرات ملتوی، ٹرمپ کی نئی دھمکی