2025-11-02@19:16:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1042

«گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنگو: خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقے دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس افسران سرچ آپریشن مکمل کرکے واپس آرہے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ایس ایچ او عمران الدین، ایک اے ایس آئی اور سب انسپکٹر شامل ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال ہنگو منتقل کردیا گیا،  دھماکے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،  سیکیورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ضلع بھر میں سیکیورٹی...
    وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی، ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال ملاقات میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن و امان، سڑکوں کی بحالی، ستھرا پنجاب، صحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبوں میں جاری اصلاحات پر تفصیلی بات چیت کی۔ “وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ساہیوال ڈویژن کے...
    سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات 3 نومبر سے شروع ہوں گی، اس سلسلے میں صوبائی وزرا نے افسران کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا، اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیرِ اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کی، جبکہ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل بھی وفد کے ساتھ موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: گرو نانک کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری سکہ جاری اجلاس میں انتظامی افسران، امن کمیٹی ممبران اور سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں گے جبکہ شفیع جان بطور معاون خصوصی وزیراعلیٰ ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اُدھر گورنر ہاؤس کو وزرا کی سمری موصول ہوگئی ہے جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط بھی کردیے...
    بابا گورونانک دیو جی کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں ننکانہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 سے 6 نومبر تک تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، جب کہ بابا گورونانک یونیورسٹی میں بھی 3 سے 6 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ تقریبات کے پیشِ نظر شہر کے کالجز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن شازیہ بانو اور یونیورسٹی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ننکانہ صاحب: سکھ جوڑے کی شادی کا اندراج ’سکھ میرج ایکٹ‘ کے تحت کردیا گیا واضح رہے کہ بابا...
    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے ملاقات کے دوران کہا کہ متحدہ ہو کر صوبے کو ترقی یافتہ اور پرامن بنائیں گے۔ گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمدسہیل آفریدی نےگورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی، جہاں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورت حال اور عوامی فلاحی منصوبوں سمیت صوبے کی ترقی وخوش حالی سے متعلق منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کے حقوق سے متعلق مشاورت بھی کی گئی اور متحد ہوکر وفاق سے این ایف سی ایوارڈ سمیت صوبے کے حقوق کے لیے کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کندی نے کہا کہ صوبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئی صوبائی کابینہ کے اراکین سے حلف لے لیا۔ حلف برداری کی یہ پر وقار تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، ارکانِ اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران 10 اراکینِ صوبائی اسمبلی نے بحیثیت صوبائی وزیر اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ حلف لینے والوں میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہان، عاقب اللہ خان اور فیصل خان شامل ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے تمام نئے وزراء کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا...
    کابینہ کے وزرا میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے 13 رکنی صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے 13 رکنی کابینہ تشکیل دی گئی ہے جن میں سے 10 صوبائی وزرا، دو مشیر اور ایک معاون شامل ہیں۔ کابینہ کے وزراء میں مینا آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمان، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا کابینہ میں مشیر کی حیثیت سے مزمل اسلم اور تاج محمد ذمہ داریاں انجام دیں...
    خیبر پختونخوا کی نئی صوبائی کابینہ نے گورنر ہاؤس پشاور میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کے اراکین سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی قائدین اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب میں نئی کابینہ کے وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، اس موقع پر گورنر اور وزیراعلیٰ نے کابینہ ارکان کو مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    —فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو سیاسی، انتظامی اور مالیاتی اختیارات دیے جائیں، لوکل گورنمنٹ کے لیے اگر 27ویں ترمیم کرنی پڑتی ہے تو فوراً کریں۔پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے معاملے پر کھل کر بات ہونی چاہیے، تقریباً ایک صدی میں معاملات طے نہیں پا سکے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مدت پانچ سال ہے، جب لوگوں کے پاس جمہوریت کے ثمرات نہیں ہوں گے تب ان کا جمہوریت سے اعتماد اٹھنا شروع ہو جائے گا۔ پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے...
    خیبر پختونخوا کی 13 رکنی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیے۔نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجےحلف اٹھائے گی، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں ہو گی۔نئی کابینہ میں 10 وزرا ، 2 مشیر اور ایک معاون خصوصی شامل ہیں، مزمل اسلم اور تاج محمد ترند وزیراعلیٰ کے مشیر جبکہ شفیع اللہ جان وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ہوں گے۔ پختونخوا کابینہ میں میناخان، فضل شکور، فیصل ترکئی، عاقب اللہ شامل ہوں گے ۔ ارشد ایوب خان، خلیق الرحمان، ڈاکٹر امجد بھی کابینہ کاحصہ ہوں گے۔بونیرسے ریاض خان، فخر جہاں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
    پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے پاک افغان مذاکرات میں صوبہ بھی سٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پی کے کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونے چاہئیں۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پی کے سے تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، 22 آپریشنز اور 14 ہزار انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود دہشت گردی کیوں ختم نہیں ہوئی۔ کولیٹرل ڈیمج کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بنیادی انسانی حقوق اس صوبے میں پامال نہیں ہوں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کے اراکین کا اعلان کر دیا ہے جس میں 10 وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی شامل ہیں۔ کابینہ کے اراکین میں مینا خان آفریدی، ارشد ایوب خان، امجد علی، آفتاب عالم خان، فضل شکور خان، خلیق الرحمٰن، ریاض خان، سید فخر جہاں اور عاقب اللہ خان کے علاوہ فیصل خان بھی شامل ہیں۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق، نئے وزرا کی سمری گورنر کے پاس موصول ہو چکی ہے اور انہوں نے دستخط کر دیے ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نئے وزرا آج سہ پہر 3 بجے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے...
    خیبرپختونخوا کابینہ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کابینہ تشکیل دینے کا معاملہ، کابینہ اراکین سے حلف لینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اراکین سے جمعہ کو حلف لیا جائے گا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہو گی۔ کابینہ میں کون کون شامل ہے اس کا اعلان آج رات یا جمعہ کی صبح کر دیا جائے گا، گورنر خیبرپختونخوا بھی پشاور میں موجود ہوں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفر یدی نے کہا ہے کہ وہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر پاکستان میں کوئی پالیسی غلط ہوگی تو وہ اس کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفر یدی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں مارٹر گولے اور ڈرون حملوں کی وجہ سے ایک ہی گھر کے 21 افراد شہید ہو چکے ہیں، اور وہی لوگ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، اور ان کے جنازے پر جانے کے دوران انہیں محسوس ہوا کہ کندھوں پر 80 ہزار شہدا کا بوجھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا...
    این ڈی ایم اے نے موسم سرما میں معمول سے کم بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے میں ملک میں موسم سرما میں ارلی وارننگ سسٹم پر بریفنگ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ طیب شاہ نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے سال میں 4 ارلی وارننگز جاری ہوتی ہیں۔ طیب شاہ نے آئندہ چار ماہ کے موسم سے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔ بارشوں کا زیادہ زور ملک کے شمالی علاقہ جات کی جانب ہو گا۔ ماہ نومبر میں سردی کی شدت میں زیادہ اضافہ متوقع نہیں۔ ٹیکنیکل ہیڈ ارلی وارننگ کا...
    اپوزیشن ارکان نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ منتخب نمائندوں کو مقبوضہ علاقے میں گورننس کی بنیادی نگرانی سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر عبدالرحیم راتھر نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آنے والے محکموں سے متعلق سوالات نہ اٹھائیں جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اہم انتظامی اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے پاس ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرینگر میں منعقدہ اسمبلی اجلاس کے دوران اسپیکر نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ کی دفعات کا حوالہ دیتے ہوئے رولنگ دی کہ لنگیٹ سے رکن...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سی اہم فائلیں اور کئی بڑے فیصلے رکے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک بانی چیئرمین سے ملاقات نہیں ہوجاتی، پی ٹی آئی کے بڑوں کو مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔گورنر خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، وزیراعلیٰ کو وزیراعظم کے اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے تھی، ایسے فورمز کو خالی نہیں چھوڑنا چاہیے۔
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
    گورنر کے پی کا وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلی سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئیگورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو...
    کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) پولیس نے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق، پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ ذرائع کی مدد سے کی گئی کارروائی کامیاب رہی۔ برآمد شدہ گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ (BRA-996) نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 ہے۔ ایس ایس پی امجد شیخ نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے واردات میں ملوث ملزمان کی شناخت سجاد لاشاری، عمران سرائیکی، عبید پنجابی اور شہزاد لاشاری کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں اور ان کے جلد پکڑے جانے کی توقع ہے۔ برآمد...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا کہ حکومت گوشت کی برآمدی بنیاد کو مضبوط بنانے اور پاکستان کو اعلیٰ قدر والی بین الاقوامی منڈیوں، خصوصاً ملائیشیا، تک بہتر رسائی دلانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایت پر کمیٹی کو ایک جامع پالیسی تشکیل دینے کا کام سونپا گیا ہے، جو نہ صرف قلیل المدتی برآمدی مسائل بلکہ طویل المدتی اصلاحات کو بھی مدنظر رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو وزارتِ تجارت میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان گوشت کے شعبے میں تعاون سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی...
    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے پشاور سے پی آئی اے کی کراچی اور خلیجی ممالک کیلیے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے مطالبہ کیا ہے کہ پشاور سے کراچی اور خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی روزانہ پروازیں فوری طور پر بحال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ محدود پروازوں کے باعث عوام اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور صوبے کی تجارتی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ گورنر نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت اس دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے فوری اقدامات اٹھائے گی۔
    قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا اسمبلی نے گوجری زبان کو پارلیمانی زبان قرار دینے کی منظوری دے دی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 2025 میں ترمیم کرتے ہوئے گوجری زبان کو بھی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ حکومتی رکن آفتاب عالم نے ترمیم منظوری کے لیے ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔  اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ کے پی اسمبلی میں گوجری بولنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جب اسمبلی رولز 2025 بنائے گئے تو اُس وقت گوجری زبان کو شامل کرنا بھول گئے تھے، آج گوجری زبان کے اضافے کے بعد اسمبلی میں بات کرنے کے لیے زبانوں کی تعداد 6  ہوگئی ہے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل،...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔ قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے اس زبان کو بطور چھٹی زبان اسمبلی لیگینج میں شامل کرلی ہے، میں نئی زبان کی منظوری پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔
    نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان  نے کہا ہے کہ بھارت کو یہ جان لینا چاہیے کہ وہ اپنے جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کی حقیقی امنگوں کو دبا نہیں سکتا۔یوم سیاہ کشمیر پر پیغام میں انہوںنے کہاکہ  27اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غیرقانونی قبضہ کیااورکشمیری عوام کی خودارادیت کی جائز خواہش کو دبایا، بھارتی قابض افواج انسداد دہشت گردی کے سخت قوانین کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں ،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی توثیق کی مگر بھارت اب تک ان قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کے بنیادی...
    سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبر زیدی نے کے الیکٹرک کے ملٹی ائیر ٹیرف سے متعلق نیپرا کے فیصلے کو مالی طور پر ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ دو سال میں کےالیکٹرک دیوالیہ ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےپالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک ویبینار کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کے-الیکٹرک کے لیے نیپرا کا نظرِ ثانی شدہ ملٹی ایئر ٹیرف کا تعین حکومت کے نجکاری ایجنڈے کو خطرے میں ڈالتا ہے جبکہ یہ کراچی کے استحکام پر بھی منفی اثرات ڈالے گا۔ شبر زیدی نے مزید کہا کہ نیپرا کا تمام شہروں میں یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا رویہ زمینی حقائق کو...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر گئے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کوہاٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریار آفریدی کے کزن اور ایس ایس پی آپریشن ہنگو، شہید اسد زبیر آفریدی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلاسہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قوم کو باور کرایا کہ وہ اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔...
    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار میں تقریب کا انعقاد گورنر کاٹیج پاراچنار...
    ڈپٹی کمشنر ضلع کرم اشفاق احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عامر نواز، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عابدہ پروین اور ڈاکٹر ہدایت حسین نے کہا کہ تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے حامل افراد میں ایوارڈ تقسیم کرنے سے طلبہ اور اساتذہ کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی پر طلبہ اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے گورنر کاٹیج پاراچنار میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔ تقریب میں تعلیمی میدان میں بہترین کردگی کے حامل طلبہ اور اساتذہ میں ضلعی انتظامیہ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-7 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سےہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کے لیے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ 18ماہ کی گورنمنٹ میں جو چیزیں طے کی گئیں وہ پوری نہ ہوسکیں، اس بار پہلے معاہدے پر دستخط ہوئے اور پھر حکومت بنائی گئی، ایک کمیٹی تشکیل دی گئی، معذرت کے...
    پی ڈی ایم کے ساتھ مل کر حکومت کرنا ایک بھیانک خواب تھا، گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مل کر 18ماہ حکومت کرنا بھیانک خواب تھا،(ن)لیگ کے ساتھ مل کر حالیہ حکومت بنانا ملک کی خاطر تھا جس کا ہمیں نقصان ہوا آٹے کی کے پی ترسیل نہ ہونے کا معاملہ وزیراعلی پنجاب کے ساتھ اٹھاوں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ گورنر ہاوس پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ یہ میرا پشاور کا پہلا دورہ ہے،...
    — اسکرین گریب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے قومی مفاد میں (ن) لیگ سے اتحاد کیا ہے۔گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ذرا سی غیر ذمےداری سے سسٹم ڈی ریل ہو جائے گا، مجبوری میں حکومت میں بیٹھنا پڑا، اس سے پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا ہے، لیکن پاکستان کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اگر پیپلز پارٹی ان کے ساتھ پاکستان کے لیے نہیں بیٹھتی تو آج آپ بھی ہمیں غیر ذمےدار ٹھہراتے۔سلیم حیدر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دینا چاہئے، اس طرح کے معاملات میں انکار مفت میں ہیرو بنانے والی بات ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ورکرز ایک دوسرے کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کے ہم منصب سے ملاقات کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے ہمارا پرانا تعلق ہے، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کا الیکشن کے بعد اتحاد بنا، 18ماہ کی جو گورنمنٹ تھی وہ بھی مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی نے مل کر بنائی تھی، پیپلزپارٹی کیلئے یہ ایک بھیانک خواب تھا۔ ...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ایک پارلیمانی جرگہ تشکیل دیا جانا چاہیے تاکہ تمام معاملات کو دلیل اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جا سکے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں این ایف سی ایوارڈ پر سنجیدہ بات چیت کرنی چاہیے، کیونکہ مالی وسائل کی منصفانہ تقسیم ہی وفاق اور صوبوں کے تعلقات کو مستحکم کر سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ ماضی میں نہروں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ کے درمیان اختلافات ہوئے، لیکن اب ہمیں ٹکراؤ نہیں بلکہ افہام...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملنے دیا جائے، اس ملاقات سے نہ تو ملک کا وکئی نقصان ہوگا اور نہ ہی کوئی قیامت آئے گی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی عمران خان سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی
    حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
    ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس (ٹوئٹر) کے بانی ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے سے ایک نئی اور چونکا دینے والی پیشگوئی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں دنیا بھر میں اے آئی اور روبوٹس انسانوں کی جگہ کام کریں گے، اور انسانوں کے لیے کام کرنا ایک اختیار ہوگا، ضرورت نہیں۔ ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں لکھا کہ مستقبل قریب میں تمام شعبوں میں روبوٹس انسانی ملازمتوں کی جگہ لے لیں گے۔اگر کوئی شخص سبزیاں اگانا چاہے گا، تو وہ یہ شوق سے کرے گا، ضرورت کے تحت نہیں، کیونکہ اسے سب کچھ روبوٹس سے مل جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ روبوٹس اور اے آئی...
    اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے غیر قانونی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔پشاور سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قیام امن کےلیے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جرگہ بنا رہے ہیں، تو وہ پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے لیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی جرگے میں اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو شامل کریں۔گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو جلد اندازہ ہوجائے گا کہ علی امین گنڈاپور نے کہاں غلطیاں کی ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائے گا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہاں بھی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو صوبے کی گورننس میں بہتری کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔  گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کےجانے پرجتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتےتھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں، باہر آکرعلی امین بڑی باتیں کرتے تھےلیکن اندر ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے، موجودہ حکومت کو جلد اندازہ ہوجائےگا کہ علی امین نےکہاں غلطیاں کیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی جا رہی ہے، چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا اور وزیراعلیٰ بہتری لائیں گے، جہاں...
    فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں فراڈ اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی  کرکے ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ  کے تحت سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے موضع تھلہ سیداں (G-14/3) اسلام آباد کی زمین کے معاوضے میں جعلسازی کی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے 2005 میں موضع تھلہ سیداں کو حاصل کر کے اصل متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا تھا۔ ملزم نے دیگر ملوث افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی...
    —فائل فوٹو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود چاہتے تھے کہ وفاق کے ساتھ حالات خراب ہوں۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسیاسی اور غیرسنجیدہ شخصیت تھے، وہ کبھی گورنر ہاؤس سے نکالنے کی بات کرتے تھے تو کبھی کہتے بلاول بھٹو زرداری کو کے پی نہیں آنے دوں گا۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ بڑی بڑی باتیں نہیں کرنی چاہئیں، عہدہ ملنے پر عاجزی اختیار کرنی چاہیے، علی امین گنڈاپور کے جانے پر جتنی خوشی پی ٹی آئی میں ہے، اتنی اپوزیشن میں نہیں، بہت جلد پی ٹی آئی یوم نجات منائے گی۔ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی...
     پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرانے کی رپورٹ مانگ لی۔ گورنر نے کہا کہ گاڑیاں ٹھیک تھیں تو حکومت کو رکھنی چاہئے تھیں۔ دوسری طرف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پی کے  جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ  کے  متحمل نہیں ہو سکتے۔  انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیر سنجیدہ ہیں، کے پی کو دی گئی گاڑیوں کو انہوں نے ناقص قرار دیا اور وصول کرنے سے انکار کیا، یہی گاڑیاں وزراء استعمال کرتے تھے۔ افسوس کی بات...
    شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔ شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔ گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشت گردی کےلیے بھارتی پشت پناہی حاصل ہے۔شور کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سلیم حیدر نے کہا کہ کافی عرصے سے افغانستان بھارتی پشت پناہی پر پاکستان میں دہشت گردی کرتا آرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان اور بھارت کے دہشت گردی سے متعلقہ گٹھ جوڑ کا کسی نے بھی جواب نہیں دیا تھا۔گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جنہوں نے افغانستان میں گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے دستخط کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کو ارسال کرے گی۔ ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے دستخط کے بعد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار ہوگئی ہے، گورنر پنجاب کی جانب سے دستخط کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پنجاب حکومت گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو ارسال کرے گی۔ ای سی پی پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ دیا تھا۔ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال...
    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی زیرِ صدارت لاہور میں گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور رکاوٹوں پر غور کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار سیف انجم اور سرکاری و نجی شعبوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران شرکاء نے گوشت کی ملائیشیا برآمد سے متعلق مسائل اور سفارشات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ برآمد کنندگان نے اہم چیلنجز کی نشاندہی کی جن میں خوراک کے معیار، مویشیوں کی نسل، پیداواری لاگت میں اضافہ، کولڈ چین سہولیات کی کمی، بینکنگ سہولتوں کی عدم دستیابی اور دستاویزی رکاوٹیں شامل ہیں۔   گوشت برآمد کنندگان نے اس بات پر زور دیا کہ بینکنگ سیکٹر مناسب تعاون...
    پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔ ایس پی پنجگور کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ولید صالح بلوچ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور...
    —فائل فوٹو سرگودھا میں جعلی دستاویز بنانے پر 4 وکلاء سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جعلی دستاویز بنوانے میں ملوث ملزمان پر 5 دکانوں کا کرایہ 33 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام ہے۔پولیس حکام کے مطابق جائیداد کا مالک محمد ایاز 2017ء میں قطر میں وفات پا گیا تھا، ملزمان نے اس کی جائیداد کی جعلی دستاویز بنوائیں۔
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو  گیا۔   پنجگور پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔  پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے  پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر...
    —فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) PCB ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام برائے اسکول کرکٹ چیمپئین شپ 2025 میں مزید تین میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ محمد عزیر صدیقی اور ہدایت اللہ عامر علی کی نصف سنچریاں علی جان نے 6 محمد دانیال نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔نیاز اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری اسکول نے کیڈٹ کالج کو 51 رنز سے دوسرے میچ میں گورنمنٹ بوائز اسکول ٹنڈو حیدر نے بیکن ہاء اسکول قاسم اباد کو 59 رنز سے اور تیسرے میج میں پبلک اسکول نے گورنمنٹ بوائز نور محمد ہاء اسکول کو چھ وکٹوں سے ہرادیا کھیلے گئے پہلے میچ میں کمپری ہینسو اسکول نے 40 اورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے محمد عزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مری:۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025ءمیرے دستخط کا منتظر ہے اور میں بلدیاتی ایکٹ کو سمجھنے کا منتظر ہوں۔ مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری بلدیات پیر کو بریفنگ دیں گے، پھر بلدیاتی ایکٹ 2025 پر فیصلہ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں اس ملک کا رہائشی ہوں، بیرون ممالک جائیدادیں بھی نہیں، نہ کہیں شفٹ ہونا ہے، احتجاجی مظاہروں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکا جائے، جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ مری میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے...
    افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس...
    گوجر خان  (نامہ نگار) راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے نے فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ کی۔ حکام کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں مسئلہ سامنے آنے پر تربیتی طیارے کی کریش لینڈنگ کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کا ہے جس میں مرد اور خاتون پائلٹ سوار تھے، تربیتی طیارے میں فنی خرابی سامنے آنے پر کریش لینڈنگ کی گئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ تربیتی طیارے کو پائلٹ نے مہارت سے کھیتوں میں اتار لیا جس دوران پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-1 کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلی سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی۔گورنر سندھ نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ خیبر پختونخواہ کی ترقی، عوامی خدمت اور قومی یکجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسٹاف رپورٹر
    ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کے فلاحی فنڈز قومی امانت ہیں، کسی بھی بے ضابطگی یا جعلسازی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ یا گورنر ہاؤس کو لیجنڈ ٹرسٹ کے کسی مالی معاملے یا چیک پر دستخط کا اختیار نہیں۔ کراچی سے سندھ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیجنڈ ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں مبینہ بینک فراڈ پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 13 اکتوبر کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ گورنر نے واضح کیا کہ حکومتِ سندھ کا سیکریٹری ثقافت ہی...
    راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں ایک تربیتی طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے نتیجے میں مرد اور خاتون پائلٹ معمولی زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے طیارے کے انجن میں خرابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد طیارے کو کریش لینڈنگ کرنی پڑی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ تربیتی طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب سے وابستہ تھا اور پرواز کے دوران اچانک فنی مسئلہ پیدا ہوا۔ ذرائع کے مطابق، پائلٹ نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو قریبی کھیتوں میں بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم دونوں محفوظ ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ مقامی افراد...
    پاکستانی اداکارہ سجل علی کی جانب سے اپنے سابقہ شوہر اور معروف اداکار احد رضا میر کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر فالو کیے جانے کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر نئی بحث نے جنم لے لیا ہے۔ سجل علی کے غیر تصدیق شدہ ایکس اکاؤنٹ پر دیکھا گیا کہ وہ تاحال احد رضا میر کو فالو کر رہی ہیں، جس پر صارفین نے مختلف آرا کا اظہار کرنا شروع کر دیا۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ چونکہ سجل طویل عرصے سے ایکس پر غیر فعال ہیں، اس لیے ممکن ہے کہ علیحدگی کے باوجود وہ احد کو ان فالو کرنا بھول گئی ہوں۔ جب کہ کئی صارفین کا خیال ہے کہ دونوں کے درمیان قانونی طور پر...
    سٹی 42: راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں تربیتی طیارے کوفنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر کھیتوں میں اتارا گیا۔ ذرائع کے مطابق طیارے میں ایک مرد پائلٹ اور ایک خاتون ٹرینی پائلٹ سوار تھے،پائلٹ نے نہایت مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے نقصان سےبچایا۔ طیارہ راولپنڈی فلائنگ کلب کی ملکیت تھا,پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ کومعمولی چوٹیں آئیں  تاہم دونوں کی حالت بہتر ہے۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان کے تحفظات ہیں تاہم انہیں بیٹھ کر دور کرلیں گے۔ گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا جہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی قابل تعریف ہے، قیام امن کے لیے جان دینے والے پولیس اہلکاروں کے شہدا کے ورثا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ اسکول حملے میں ملوث افراد کا تعلق افغانستان سے تھا، بھارت اور اسرائیل پاکستان کے خلاف سرمایہ کاری کررہے ہیں، بھارت اور اسرائیل افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ سے فی...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران پیش آنے والی قانونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اس فیصلے میں ان کا بےحد ساتھ دیا۔  سشمیتا کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہتا تو اُس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کے بجائے ایک بیٹی کو گود...
    وزیر عظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں غزہ امن معاہدہ میں شرکت پر مبارکباد دی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے حلیم اور نہاری کھانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر گورنر سندھ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ چلیں پھر کراچی کی ایک مشہور نہاری کھانے ساتھ چلتے ہیں۔واضح رہے کہ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، امین الحق و دیگر بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات موٹر وے حادثے میں درجن سے زائد اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) گورنر ہائوس پشاور کے تر جمان کے مطابق گورنر نے جمعرات کو ہونے والے اس حادثے کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کی مغفرت اوران کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔\932
    پشاور (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ) سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ذرائع کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پی کے کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان سٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے بعد وزیراعلی سیکرٹریٹ آمد پر سیکرٹریٹ کے عملے نے نو منتخب وزیراعلی کا استقبال کیا جبکہ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیر اعلی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محمد سہیل آفریدی نے باضابطہ طور پر وزارت اعلی کا منصب سنبھال لیا۔ اس...
    پشاور:سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب چند منٹ کےلیے نشر کی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاو ¿س پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا۔  سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی دیے۔  تاہم حلف لینے کے بعد گورنر خیبر پختونخوا...
    پشاور: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ قبل ازیں سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ Tagsپاکستان
    شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔ جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟ یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سلمان اکرام راجا نے کہا کہ اب یہ درخواست زائد المیعاد ہوچکی ہے، گورنر نے کہا ہے کہ آج حلف لینگے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا، جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ سلمان اکرام راجا نے کہا کہ اب یہ درخواست زائد المیعاد ہوچکی ہے، گورنر نے کہا ہے کہ آج حلف لینگے۔ جسٹس سید ارشد علی  نے کہا کہ ہمیں پتہ...
    نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی تقریبِ حلف برداری سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی جس میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صوبے اور ملک کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری سے انجام دیں گے۔ گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سیاسی قیادت کو دانشمندی، بردباری اور باہمی تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل مؤثر انداز میں حل کیے جا سکیں۔...
    سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدے کا حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نے سہیل آفریدی سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے عہدے کا حلف لیا۔ سہیل آفریدی نے گورنر ہاؤس جانے سے قبل وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجتماعی دعا کی بعدازاں گورنر ہاؤس جاکر حلف اٹھایا۔ حلف کے دوران شدید بدنظمی ہوئی اور کارکنان اسٹیج پر موجود رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: تحریک انصاف  ( پی ٹی آئی ) کے رہنما سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر گورنر ہاؤس پشاور میں عہدے کا حلف اٹھالیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق حلف برداری کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا،  اس موقع پر صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب کے آغاز سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ اجتماعی دعا میں شرکت کی،  دعا کے بعد وہ قافلے کی صورت میں گورنر ہاؤس روانہ ہوئے، جہاں حلف برداری کے انتظامات کیے گئے تھے۔خیال رہےکہ  حلف برداری کا ماحول غیر معمولی طور پر پُرشور ثابت ہوا،  تقریب کے دوران...
    خیبر پختونخوا گورنر ہاؤس میں نو منتخب وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب میں گورنر فیصل کریم تقریب میں آتے ہوئے سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچے۔تقریب میں کارکنان کی دھکم پیل سے گورنر توازن برقرار نہ رکھ سکے، نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو بھی دھکے لگے۔خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے نئے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ سہیل آفریدی پیر کو نئے قائدِ ایوان منتخب ہوں گے، سلمان اکرم راجاسلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ صوبہ نئے جذبے کے ساتھ آگے بڑھے گا، سہیل آفریدی نہایت پُرعزم نوجوان ہیں، وہ قبائلی علاقے سے پہلے وزیرِ اعلیٰ ہوں گے، ان کی قیادت میں صوبہ ترقی کرے گا۔ پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر گورنر خیبر پختونخوا...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آ‌فریدی نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبرپختونخوا **فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں انہیں حلف دلایا۔ تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ یہ حلف برداری پشاور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل میں آئی، جہاں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے فیصلہ دیا تھا کہ گورنر خیبرپختونخوا بدھ کو سہیل آ‌فریدی سے حلف لیں۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ اگر گورنر نے یہ کام نہیں کیا تو اسی روز اسپیکر کو یہ ذمہ داری...
    پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست خارج کر دی پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی دائر کردہ درخواست مسترد کر دی۔ عدالت میں سماعت کے دوران بینچ نے جے یو آئی کے وکیل سے استفسار کیا کہ یا تو وہ درخواست واپس لے لیں، یا پھر عدالت اس پر فیصلہ دے گی۔ اس پر جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ چاہتے ہیں عدالت درخواست کو میرٹ پر سنے اور فیصلہ دے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا، جو بعد ازاں سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی گئی۔ دوران سماعت پی ٹی آئی کے...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا، سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی...
    خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر فیصل کریم کنڈی نے حلف لیا۔ خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس میں ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔پنڈال میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو مسلسل نعرے بازی کررہے تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی (ف) کی درخواست مسترد کر دی۔درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس دو راستے ہیں: یا تو درخواست واپس لیں یا ہم اس پر فیصلہ سنا دیتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی (ف) کی درخواست خارج کر دی۔سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے مؤقف اپنایا کہ صوبہ اس وقت بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے، اور چیف جسٹس کے احکامات کو نظرانداز...