سلینا گومز کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی، تقریبات کب شروع ہوں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 8th, September 2025 GMT
معروف امریکی گلوکارہ سلینا گومز کی شادی تاریخ منظرِعام پر آگئی ہے۔ سلینا کی شادی میں شوبز سے جڑے کئی بڑے ناموں کی شرکت متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 33 سالہ گلوکارہ سلینا گومز رواں ماہ کے آخر میں اپنے 37 سالہ منگیتر بینی بلانکو کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔
سلینا اور بلانکو نے 2023 میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا جبکہ 2024 میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔
سلینا اور بلانکو کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد کی جائیں گی جس میں حال ہی میں منگنی کا اعلان کرنے والی سلینا کی دوست گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ٹریوس کیلسی کیساتھ شریک ہوں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی شادی
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔