وزیراعلیٰ سندھ کا گورنر کے پی کو فون، مدد کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فون کیا اور سیلاب سے تباہی پر ہرممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر ہاؤس کے پی کے مطابق وزیراعلٰی سندھ نے خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلٰی سندھ نے گورنر خیبر پختونخوا کو سندھ حکومت کی یجانب سے اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سندھ حکومت و عوام خیبرپختونخوا کے عوام کیساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت خیبرپختونخوا کے سیلابی متاثرہ علاقوں کے عوام کی ہر قسم کی مدد کیلئے مکمل تیار ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یوم آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے: گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 14 اگست یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم کو یومِ آزادی بہت بہت مبارک ہو، یومِ آزادی اتحاد، قربانی اور عزمِ نو کی یاد دہانی ہے۔
کراچی سے اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی بقا ہمارے اتحاد اور محنت میں ہے، 10 مئی کے معرکۂ حق میں بھارت کو بدترین شکست پر امسال جشنِ آزادی بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کی حفاظت ایمان، قربانی اور یک جہتی سے ممکن ہے، یومِ آزادی اس عہد کی تجدید ہے کہ پاکستان کو دنیا کا مضبوط ترین ملک بنائیں گے، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں، ترقی کا سفر انہی کے ہاتھوں مکمل ہو گا۔
گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم کا پاکستان عدل، مساوات اور محنت کا پاکستان ہے، 14 اگست ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں۔