گورنر سندھ کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ، تعاون کی یقین دہانی
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق کامران ٹیسوری نے علی امین گنڈاپور کو موجودہ صورتحال میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
گورنر سندھ نے خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ جاں بحق اہلکار عوام کی خدمت کے مشن پر تھے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کو اس مشکل گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔
گورنر سندھ نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ترجمان گورنر سندھ کے مطابق دوران گفتگو کامران ٹیسوری نے متاثرین کےلیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری خیبر پختونخوا گورنر سندھ
پڑھیں:
کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گورننس اور پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دیتا جبکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حصہ 400 ارب بنتا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے۔