آج زمین معمول سے زیادہ تیز گھومے گی! دُنیا میں تشویش کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) زمین کی گردش حالیہ برسوں میں اچانک تیز ہو گئی ہے، اور اس کی وجہ ابھی تک سائنسی طور پر مکمل طور پر سمجھ میں نہیں آئی۔ آج یعنی اگست 5 کو زمین کی گردش میں مزید تیز رفتاری کا امکان ہے جس سے دن میں 1.25 سے 1.51 ملی سیکنڈ کی کمی آ سکتی ہے۔
یہ رفتار کی تیزی دن کے معمولات پر کوئی اثر نہیں ڈالے گی، مگر سائنس دان اس تبدیلی کو نظر انداز نہیں کر رہے۔ ٹائم اینڈ ڈیٹ کے مطابق، یہ پیش گوئی انٹرنیشنل ارتھ روٹیشن اینڈ ریفرینس سسٹمز سروس اور یو ایس نیول آبزرویٹری کے تعاون سے کی گئی ہے۔ ابتدائی پیش گوئی 1.
اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو یہ دن زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن جائے گا۔ اس سے پہلے 30 جون 2022 اور 5 جولائی 2024 میں زمین کی گردش تیز ہوئی تھی، جن میں سے 5 جولائی 2024 کا دن سب سے کم وقت میں مکمل ہوا تھا، یعنی 1.66 ملی سیکنڈ تیز۔
زمین کی گردش میں تیزی کی وجہ؟
سائنسدانوں کا خیال ہے کہ یہ تیزی چاند کے کرہ ارض کے قریب ہونے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ جب چاند زمین کے شمالی یا جنوبی حصے میں زیادہ دور ہوتا ہے، تو اس کا اثر زمین کی گردش پر پڑتا ہے۔ آج یعنی اگست 5 کو چاند زمین کے جنوب کی طرف زیادہ ہوگا، جس کی وجہ سے گردش میں تیزی آ سکتی ہے۔
اگر آج کی پیش گوئی بھی درست ثابت ہوتی ہے، اور زمین کی گردش 1.25 ملی سیکنڈ تیز ہو جاتی ہے، تو یہ زمین کی تاریخ کا تیسرا سب سے مختصر دن بن جائے گا۔ یعنی،
5 جولائی 2024 (سب سے تیز: 1.66 ملی سیکنڈ)
30 جون 2022 (1.59 ملی سیکنڈ)
5 اگست 2025 (پیش گوئی کے مطابق 1.25 ملی سیکنڈ)
سائنسدانوں کے لیے سوال
یہ بات سب کو پریشان کر رہی ہے کہ زمین کی گردش تیز ہو رہی ہے، کیونکہ زمین کی گردش کا سست ہونا ایک قدیم رجحان ہے۔ تقریباً 245 ملین سال پہلے، جب ڈایناسور زمین پر موجود تھے، دن 1.5 گھنٹے کم تھے، اور اس کے بعد سے زمین کی گردش سست ہو رہی ہے۔ 1973 کے بعد سے ریکارڈ کے مطابق زمین کی گردش میں آہستہ آہستہ سست روی دیکھی گئی ہے۔
اس تیز رفتار گردش کا کسی بھی انسان کی روزمرہ زندگی پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ صرف ایک سائنسی تجزیہ ہے جو سائنسدانوں کے لیے مزید تحقیقات کی دعوت دے رہا ہے۔
Post Views: 4ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زمین کی گردش ملی سیکنڈ پیش گوئی تیز ہو گئی ہے کی وجہ رہی ہے
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج پھر زبردست تیزی؛ انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم
کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں آج بھی انڈیکس کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
منگل کے روز بازارِ حصص میں 377 پوائنٹس کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 42 ہزار 430 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، بعد ازاں 917 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 969 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا تھا اور انڈیکس نے ایک لاکھ 42 ہزار 174 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کرلی تھی۔
پی ایس ایکس میں جاری حالیہ نئی تیزی نے نہ صرف سرمایہ کاروں کو مثبت راہ دکھائی ہے، وہیں معیشت کے استحکام کی امیدیں بھی مزید بڑھا دی ہیں۔ ماہرین توقع کر رہے ہیں کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو مارکیٹ مزید بلندیوں کو چھو سکتی ہے۔