گورنر سندھ سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے اسپیشل انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ چیمپئن مصطفیٰ علی نے گورنر ہاؤس میں خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے گولڈ میڈلسٹ مصطفیٰ علی کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی، شیلڈ اور انعام سے نوازا۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اسپیشل کھلاڑی بھی پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں، ان کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی،کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
یورا گوائے کے وزیر خارجہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں یورا گوائے کے ہم منصب ماریو لوپاٹکن کا خیرمقدم کیا ۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، مشترکہ دلچسپی کے امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔