گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں ’کل کا بچہ‘ قرار دیا اور ان کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وزیراعلیٰ سے ان کے نہ تو دوستانہ تعلقات ہیں اور نہ ہی علی امین صوبے کے امور میں سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قائم مقام چیف جسٹس کی تقریب حلف برداری، گورنر وزیراعلیٰ سے جگت بازی کرتے رہے

ان کے بقول حالیہ جرگے میں علی امین گنڈا پور کا بیان غیر ذمہ دارانہ تھا جو اب فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) تک جا پہنچا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دہشتگرد عناصر کے لیے دروازے کھولے اور پورے صوبے کو ٹھیکے پر دے دیا۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت منفی رجحانات کو فروغ دے رہی ہے، اور جیسے ہی اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت ہوئی، تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائےگی۔

قبل ازیں پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے سیاسی معاملات میں ناکامی کے ذریعے اپنی پارٹی کی ناک کٹوا دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کو بدمعاشی اور فلمی ڈائیلاگ کے ذریعے وفاق سے پیسے نہیں ملیں گے، گورنر خیبرپختونخوا

انہوں نے دعویٰ کیاکہ وزیراعلیٰ حسبِ معمول کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر منظر سے غائب ہوگئے ہیں، اور ان کے خدشات درست ثابت ہوئے کہ وہ جلسہ نہیں کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کل کا بچہ گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور کل کا بچہ گورنر خیبرپختونخوا وزیراعلی خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین

پڑھیں:

ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی کرکٹ ٹیم کی انڈیا کیخلاف حالیہ خراب کارکردگی پرسخت تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بار بار کی شکستوں سے پوری قوم دلبرداشتہ ہو رہی ہے، خصوصاً بھارت کے خلاف ہارنے پر عوام کو شدید دکھ اور افسوس ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیلوں میں جیت اور ہار معمول کی بات ہے، مگر چونکہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے نہیں ہیں، اس لیے ان میچز کی شکست قوم کے لیے زیادہ کرب کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا اہم ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

’پہلے تو ٹیم کو چاہیے کہ کوئی زور لگائے، کچھ غیرت دکھائے، آخر بار بار ہار کیوں جاتے ہو، کیا تمہارے ہاتھ میں بلا نہیں یا بال نہیں ہوتی، کیا مسئلہ ہے۔‘

علی امین گنڈاپور نے اس صورتحال کا ایک سبب نگران وزیراعظم محسن نقوی کو بھی قرار دیا۔

مزید پڑھیں: صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

’جب سے محسن نقوی آئے ہیں، انہوں نے پورے پاکستان کو تباہ کیا ہے۔ ہر چیز، ہر ادارہ اور ہر محکمہ برباد ہوچکا ہے اور یہی اثرات کرکٹ ٹیم پر بھی پڑے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ محض کھیل نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ایک مقابلے کی حیثیت رکھتے ہیں، جہاں ایک طرف خوشی کا اظہار ہوتا ہے تو دوسری طرف شکست پر افسوس۔

’بدقسمتی سے ہمیں بار بار افسوس سہنا پڑ رہا ہے اور اس کے ذمہ دار یہی لوگ ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انڈیا ایشیا کپ پاکستان شکست کرکٹ محسن نقوی

متعلقہ مضامین

  • ملک میں لاقانونیت ، آزادی مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
  • گورنر خیبر پی کے  سے چیئرمین واپڈا کی ملاقات، چشمہ لیفٹ کینال منصوبے پر تبادلہ خیال
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • علی امین گنڈاپور کیخلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • فیصل امین نے ایمل ولی کو 1 ارب ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو علی امین گنڈاپور کیخلاف کارروائی سے روک دیا
  • ایشیا کپ میں انڈیا کیخلاف پاکستان کی پے در پے شکست پر علی امین گنڈاپور برس پڑے
  • علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات عدالت میں پیش
  • وادی تیراہ واقعہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک،ایک کروڑ دینے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اجلاس