گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
حسن علی : گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان عراق کے 7 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان 7 روزہ دورے پر عراق روانہ ہوگئے۔ گورنر پنجاب اپنے دورہ کے دوران اربعین حضرت امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا کے سلسلے میں نجف سے کربلا تک کا مشی میں حصہ لیں گے، جبکہ گورنر پنجاب نجف اشرف میں حضرت علی علیہ سلام کے روضہ مبارک سمیت دیگرمقامات مقدسہ پر حاضری دیں گے۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کاغان کے ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی
اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔