گورنر پنجاب نے جہیز سیلاب میں بہہ جانے پر9بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اٹھا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرتھیم پارک میں جہیز سیلاب میں بہہ جانے والی فیملی کو ملنے پہنچ گئے۔
سردار سلیم حیدر نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی 9 بچیوں کی شادی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لے لی۔ تھیم پارک کے رہائشیوں نے گورنر پنجاب کو پانی میں ڈوبے اپنے گھر دکھائے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو تین وقت کا کھانا مہیا کیا جائے گا، ریڈ کریسنٹ کی جانب سے میڈیکل کیمپس لگائے جائیں گے، انہوں نے کہاکہ تھیم پارک ہاسنگ سوسائٹی میں خیمے لگا کر دیں گے۔
علاقہ مکینوں نے گورنر پنجاب سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مدد کے لئے کوئی نہیں پہنچا، کسی قسم کی سرکاری مدد، رہائشی خیمے، کھانا، طبی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں، اپنی مدد آپ تحت سیلاب سے اپنی جانیں بچائیں۔دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کیا، انہوں نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے پاک فوج، وفاقی اور صوبائی اداروں کو متاثرین کی فوری مدد فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی متاثرہ علاقوں میں موجودگی متاثرین کی دلجوئی کا باعث ہے، ان کی کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کام کی مانیٹرنگ کی حکمت عملی قابل تحسین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ وفاقی حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نئی موٹروے بنانے کا فیصلہ اگلے 24سے 48گھنٹوں میں مزید بارش، این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران دہشت گرد کمانڈر مارا گیا چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، پنڈوریاں ،ہمک اور ملپور میں نئے قبرستانوں کیلئے ایک ہزار کنال سے زائد اراضی مختص سیلاب متاثرین کی امداد اجتماعی کام، نمبر بنانے کی ضرورت نہیں، چیئرمین سینیٹ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب

پڑھیں:

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان زون نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایف آئی اے ملتان زون کے مطابق 2 خواتین کو آف لوڈ کرکے 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ مسافروں نے جعلی نکاح نامے پر سوازی لینڈ کے وزٹ ویزے حاصل کیے تھے۔ 

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ نے مسافروں کی غیرقانونی امیگریشن کیلیے رشوت دینے کی کوشش بھی کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • گورنر سٹیٹ بنک کے بھائی آصف جاوید انتقال کر گئے
  • پشاور: پسند کی شادی کیلئے گھر سے نکلنے والی لڑکی اور لڑکا قتل
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • گمشدہ لڑکیاں اور معاشرتی بحران: ایک سنجیدہ عدالتی جائزہ
  • صومالی بحری قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کا معاملہ، متاثرہ خاندان کا موقف سامنے آگیا
  • بجٹ میں پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا امکان
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • طوفانی ہوائیں: موٹروے کے کئی مقامات پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند
  • بجٹ میں کرپٹو کرنسی کے لین دین پر ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان