معرکہ حق جشن آزادی کی تقاریب میں راحت فتح علی، عاطف اسلم اور علی ظفر پرفارم کریں گے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 6th, August 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ 7 اگست کو معروف بین الاقوامی شہریت یافتہ قوال راحت فتح علی جبکہ 11 اگست کو عاطف اسلم اور 12 کو علی ظفر گورنر ہاؤس میں پرفارم کریں گے، پروگرام میں عوام کی انٹری فری ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں بدھ کو "معرکۂ حق، جشنِ آزادی" کی چھٹی (6) تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت تقریب میں مہمانِ خصوصی عمان اور ایران کے قونصل جنرلز نے شرکت کی۔
تقریب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی، اور دیگر معززین بھی موجود تھے جبکہ آل سندھ پرائیویٹ اسکول اینڈ کالج ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی اور سید طارق علی شاہ، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اساتذہ کرام، فیکلٹی ممبران اور ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اساتذہ کرام بچوں کو بتائیں کہ کس طرح ہم نے بھارت کے حملے کو شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت دشمن کو کھٹکتی ہے، اسی لیے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا گیا۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاک فوج نے پانچ جنگی جہاز گرا کر دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ انہوں نے کہا کہ اایران کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں، جنہوں نے جنگ میں ساتھ دیا۔
گورنر سندھ نے پاک بھارت جنگ میں سفارتی مؤقف کی حمایت کرنے پر عمان کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پرچم اور پاکستان کے لیے پوری قوم متحد ہے، کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فلاحی اقدامات میں آئی ٹی کورسز، ناشتہ پروگرام، راشن، موٹر سائیکل و لیپ ٹاپ تقسیم شامل ہیں۔
کامران ٹیسوری نے بتایا کہ 7 اگست کو گورنر ہاؤس میں راحت فتح علی خان پرفارم کریں گے جبکہ 11 اگست کو عاطف اسلم، 12 اگست کو علی ظفر کا گورنر ہاؤس میں پرفارمنس ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 12 اگست کو گورنر ہاؤس میں ایک گھنٹہ 5 منٹ کی تاریخ کی طویل ترین آتش بازی ہوگی۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بک فیئر کے وقار کی جانب سے 50 لاکھ روپے مالیت کی کتابیں بچوں کے لیے عطیہ کی گئیں.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ نے اگست کو کریں گے
پڑھیں:
اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کھیل، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک منعقد ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 74 رکن ممالک اور خطوں کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں میں 10 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں 6 پیرا اسپورٹس بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغے جیتنے کا مقابلہ نہیں بلکہ یہ مختلف قوموں کو قریب لانے، صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے ذریعے معاشروں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ شاندار رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑی آج بھی نوجوان نسل کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ انہوں نے برطانیہ، پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
تقریب میں دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس پروگرام کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے گزشتہ 60 برس سے مختلف رکن ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان رہنماؤں کو بھی اعزازات سے نوازا، جنہیں “ملکہ الزبتھ دوم کامن ویلتھ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز” کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
اعزاز حاصل کرنے والوں میں پاک جی پی ٹی کی شریک بانی فرح گل رہوجہ شامل ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کر رہی ہیں۔ امید فاؤنڈیشن کے بانی حسن اشرف کو محنت کش بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے مفت تعلیم کے فروغ پر سراہا گیا، جبکہ گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی ہادیقہ بشیر کو کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی تشدد کے خلاف جدوجہد اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر اعزاز دیا گیا۔ اسی طرح آئی ایس وائی ڈی کے بانی جوشوا دلاور کو نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات، صنفی برابری اور سماعت سے محروم نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے 2014 میں گلاسگو اور 2022 میں برمنگھم میں کامیاب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ اس تقریب کا مقصد کھیل، تعلیم اور نوجوان قیادت کے ذریعے دولتِ مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد برٹش ہائی کمیشن پاکستان دولت مشترکہ