گورنر کے پی اور وزیراعلیٰ کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پشاور:
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پوری قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغامات بھی دیے ہیں۔
گورنر ہاؤس پشاور میں یوم آزادی کی مناسبت سے پروقار پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں پشاور میں تعینات امریکا، ایران اور افغانستان کے قونصل جنرلز نے خصوصی شرکت کی۔ گورنر ہاؤس کا عملہ و دیگر مہمان گرامی بھی تقریب میں شریک تھے۔
گورنر خیبر پختونخوا نے تینوں ممالک کے قونصل جنرلز کے ہمراہ یوم آزادی پاکستان کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانہ سے کیا گیا، پولیس کی جانب سے سلامی بھی پیش کی گئی۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ آج ہم جشن آزادی معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے ساتھ منا رہے ہیں، معرکہ حق میں پاکستان نے نہ صرف بھارت کے غرورکو خاک میں ملا دیا بلکہ ملکی سرحدوں اور اپنی آزادی کا بھرپور دفاع بھی کیا۔
گورنر نے کہا کہ معرکہ حق میں پوری دنیا کو ملکی سالمیت کے لیے پاکستانی قوم کا اتحاد، عزم اور بلند جزبہ دیکھنے کو ملا، 14 اگست کا دن ہماری آزادی، خودمختاری اور قومی تشخص کی علامت ہے۔ آج کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے قربانیوں اور جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت بنایا۔
جشن آزادی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام کو 78 ویں جشن پاکستان مبارک ہو، جشن پاکستان وطن عزیز کی بقاء و سلامتی اور ترقی و خوشحالی کے لیے تجدیدِ عہد کا دن ہے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا ثمر ہے، ہم اپنے اسلاف کی ان قربانیوں اور جدو جہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ وطن عزیز کو عظیم ملک بنانے کے لیے ان نظریات پر کار بند رہیں گے جو اس کے حصول کی بنیاد ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس دفعہ معرکہ حق ( بنیان مرصوص) کا جشن بھی منایا جا رہا ہے جس سے جشن آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں، ہم ان شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی قربانیوں نے اس فتح کی راہ ہموار کی۔
وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ آج ہم سب کو اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کو عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، ہم تحریک آزادی کے شہداء سمیت پاکستان کے دفاع و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان نے کہا کہ معرکہ حق
پڑھیں:
بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
ایکس پر سنجے سنگھ کی پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ وہ (مودی حکومت) پیپر لیک جیسے مسائل کو حل کرنے میں کم کارروائی کرتے ہیں لیکن اس پر بحث کو روکنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اترپردیش کے پریاگ راج کے ایک کانفرنس ہال میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ طلبہ کے ساتھ حالیہ پیپر لیک معاملے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ اچانک وہاں یوپی پولیس اور سرکاری افسران آجاتے ہیں اور انھیں اس ایشو پر بات کرنے سے منع کرتے ہیں۔ سنجے سنگھ اور سرکاری افسران میں گرما گرم بحث ہوتی ہے۔ اس معاملے پر اب عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے بی جے پی حکومت پر تنقید کی ہے۔ ایکس پر سنجے سنگھ کی پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے بی جے پی کو نشانہ بنایا، اور الزام لگایا کہ وہ (مودی حکومت) پیپر لیک جیسے مسائل کو حل کرنے میں کم کارروائی کرتے ہیں لیکن اس پر بحث کو روکنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی کو پیپر لیک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسئلہ پیپر لیک پر ہونے والی بحث سے ہے۔ یہ پیر کے روز سنجے سنگھ کے الزام کے بعد سامنے آیا ہے کہ یوپی پولیس اور سرکاری اہلکاروں نے پریاگ راج میں پیپر لیک ہونے پر طلباء کے ساتھ ان کی بات چیت کو روکنے کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ نے کہا کہ آمریت اپنے عروج پر پہنچ گئی ہے۔ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سنجے سنگھ نے کہا کہ پریاگ راج، یوپی میں آمریت عروج پر پہنچ گئی ہے، بند کمروں میں بھی، لاکھوں طلباء کے مستقبل پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، انتظامیہ پیپر لیک ہونے کی بات کو بھی روکنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔ مودی-یوگی کی ڈبل انجن والی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور اپوزیشن کو کچلنا چاہتی ہے۔