وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوا دی، گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر وار
اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوادی۔
(جاری ہے)
حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پشاور میں تقریب سے خطاب میں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو لانے والے یہی لوگ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی صوبہ دوسری ریاست سے بات نہیں کرتا یہ وفاق کا کام ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔