سلینا گومز: زندگی کے ہر میدان میں بہتری کی خواہش مند
اشاعت کی تاریخ: 11th, September 2025 GMT
نیویارک: (شوبز ڈیسک) پاپ گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہتری چاہتی ہیں اور آنے والے دنوں میں کسی بھی میدان سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلینا گومز نے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ارتقائی عمل سے گزر رہی ہیں اور زندگی کے ہر تجربے کو اہمیت دیتی ہیں۔ ان کے بقول، کسی بھی عمل سے جذبات ابھرتے ہیں تو وہ متاثر ہوتی ہیں، اس کی اہمیت تسلیم کرتی ہیں اور پھر آگے بڑھ جاتی ہیں۔
سلینا نے کہا کہ یہ کہنا مشکل ہے کہ اگلے ایک یا دو برس میں وہ کہاں ہوں گی، لیکن اس وقت جو کچھ کر رہی ہیں، اسے مزید بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کریں گی۔
یاد رہے کہ سلینا گومز نے 2020 میں ایک کاسمیٹک کمپنی قائم کی تھی، جس کے ساتھ انہوں نے دماغی صحت اور تعلیم کی آگاہی کے حوالے سے اقدامات بھی کیے۔ اس کام کو مختصر عرصے میں بڑی پزیرائی ملی۔
گلوکارہ کے مطابق، شاید یہی ان کی زندگی کا سب سے اہم قدم تھا جس نے دوسروں کو یہ احساس دلایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلینا گومز
پڑھیں:
چین سے 21 جدید بسیں بلوچستان کیلیے روانہ، سفری سہولتوں میں بہتری کی امید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے عوام کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت سامنے آئی ہے، چین سے 21 جدید گرین بسیں بلوچستان کے مختلف شہروں کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں، یہ بسیں آئندہ چند ہفتوں میں کوئٹہ اور تربت پہنچ جائیں گی، جس کے بعد شہریوں کو معیاری، محفوظ اور آرام دہ سفری سہولت میسر ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے کہا کہ 17 گرین بسیں کوئٹہ گرین بس سروس میں شامل کی جائیں گی جبکہ 4 بسیں تربت کے شہریوں کے لیے مختص کی گئی ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ یہ اقدام صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی پنک رنگ کی بسیں بھی چلائی جائیں گی، یہ اقدام خواتین کو محفوظ، علیحدہ اور باعزت سفری سہولت فراہم کرنے کے عزم کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس منصوبے سے خواتین کی نقل و حرکت میں آسانی پیدا ہوگی اور وہ زیادہ اطمینان کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کر سکیں گی۔
ذرائع کے مطابق گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ابتدائی طور پر کوئٹہ میں یہ بسیں زرغون روڈ، ایئرپورٹ روڈ، سٹیلائٹ ٹاؤن اور سریاب روڈ جیسے اہم روٹس پر چلائی جائیں گی، اس کے علاوہ تربت میں بھی مرکزی شاہراہوں پر 4 بسیں چلائی جائیں گی تاکہ شہریوں کو روزمرہ سفر میں آسانی ہو۔
سرکاری حکام کے مطابق گرین بس سروس کے آغاز سے نہ صرف عوام کو آرام دہ سفر کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ اس سے ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور شہر میں جدید سفری کلچر کو فروغ ملے گا۔ یہ جدید بسیں ایندھن کے کم استعمال اور ماحول دوست ٹیکنالوجی کے باعث بین الاقوامی معیار پر پورا اترتی ہیں، جو پائیدار ٹرانسپورٹ کے تصور کو عملی شکل دینے کی ایک بڑی کوشش ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس منصوبے کو صوبے کے لیے ایک بڑا سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جدید گرین بسیں عوام کو معیاری سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صوبے کی ترقی اور شہریوں کی خوشحالی کی علامت ہیں۔ ہماری حکومت صوبے میں جدید انفراسٹرکچر اور سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔”
محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیکریٹری نے بھی کہا کہ گرین بس سروس نہ صرف شہریوں کے لیے آرام دہ سفری سہولت فراہم کرے گی بلکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے ذریعے عالمی معیار پر پورا اترنے میں بلوچستان کو نئی پہچان دے گی، خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت خواتین کو ہر شعبے میں محفوظ اور سہولت یافتہ مواقع دینے کے لیے سنجیدہ ہے۔