کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
کراچی سمیت مختلف اضلاع میں بارش کی پیشگوئی ہے، سیلاب اور بارشوں کیلئے مکمل تیار ہیں، وزیر اعلی مراد علی شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز
کراچی (سب نیوز)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، سیلاب کے علاوہ بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے، وزرا متحرک اور فعال ہیں۔سندھ میں متوقع سیلابی صورتحال کے بارے میں فلڈ مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ کمشنر، وزیر آب پاشی اور سیکرٹری سے اپ ڈیٹ لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تین بجے کی صورتحال کے مطابق پنجند بیراج پر 6 لاکھ کیوسک پانی آیا ہے، جام خان شورو اس وقت وہاں موجود ہیں، ان کو کہا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں 7 لاکھ کیوسک تک جاسکتا ہے، پنجند کے میژر میں کمی آئی ہے جو بائیس میل دور واقع ہے، کم ہونے کے بعد پنجند میں پانی کا بہا تیز ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی آرہا ہے، دونوں مقامات کو دیکھتے ہوئے 8 لاکھ کیوسک کی تیاری کررہے ہیں، سیلابی ریلے کی آمد میں تاخیر ہوئی، 9 ستمبر کو گدو بیراج پر پیک متوقع ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم 8 لاکھ کیوسک پانی کی تیاری کررہے ہیں، ہر ایک گاں سے آبادی کا انخلا کیا جارہا ہے، آبادی نے از خود انخلا کیا ہے لیکن حکومت انہیں آگاہ کررہی ہے، 48 گھنٹوں میں لوگوں کو نکالا جائے گا، متاثرہ آبادی میں گزشتہ سیلاب کے لحاظ سے اونچے گھر تعمیر کیے ہیں، کمشنرز نے انخلا کے لیے تمام سہولتیں تیار کرلی ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ریلیف کیمپس، ہیلتھ کی سہولت کے مراکز، مویشیوں کے لیے باڑوں کی جیو ٹیگنگ کی گئی ہے، گدو بیراج سے اوپر کوہ سلیمان کے علاقوں میں کوئی بڑی بارشوں کا امکان نہیں، تھر پارکر، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، جامشورو اور دادو میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، رواں سال کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں، بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے وزرا متحرک اور فعال ہیں۔انہوں نے کہا کہ ناصر شاہ، مکیش چالہ، جام دھاریجو، محمد علی ملکانی، ریاض شاہ سمیت صوبائی اسمبلی کے نمائندے بھی اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب سیلاب سے پنجاب میں 56افراد جاں بحق ، 42لاکھ سے زائد متاثر ہوئے،مریم اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم پی ٹی آئی نے وزیراعلی گلگت سمیت 11منحرف ارکان کی بنیادی رکنیت ختم کردی شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا صدرِ مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ میں بارش کی لاکھ کیوسک وزیر اعلی نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی ہے، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، گارڈن میں رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے 19 ستمبر تک ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا،کشمیر ، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے تاہم ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کے خدشے پر الرٹ جاری کر دیا۔