پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے مقامی عہدیداران نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی نے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساجد قریشی کو دیگر ارکان کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہا اور پارٹی مفلر پہنائے۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں حامد عباسی، بابر محمود، جاوید اقبال، ڈاکٹر شکیل، علی رضا،امجد جاوید، جہانگیر خان، حمزہ عباسی، بدر ستی، راجہ تنویر، راجہ خالد، راجہ حفیظ اور سردار ندیم شامل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے اور ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے، پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شامل ہو رہے ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی راولپنڈی کے عہدیداران کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے راولپنڈی میں پی پی پی مزید مضبوط ہوگی۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دیں ، پیپلزپارٹی شہیدوں کی جماعت ہے، اگلا وزیر اعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اوربلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی پسے ہوئے طبقے کی نمائندہ جماعت ہے اور اس نے ہمیشہ غریب عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے،حکومت کو عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بالخصوص صوبہ پنجاب کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سردار سلیم حیدر پیپلز پارٹی گورنر پنجاب پارٹی میں
پڑھیں:
مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر ایشیا کپ میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر حیران ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سمجھ سے باہر ہے کہ اس ٹیم میں بابر اعظم کیوں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ 2025ء کے 10ویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مراحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اس ایونٹ میں قومی اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ شامل نہیں ہیں۔ گرین شرٹس کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
Post Views: 5