Jang News:
2025-09-21@08:49:33 GMT

وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوا دی، گورنر کے پی

اشاعت کی تاریخ: 7th, August 2025 GMT

وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوا دی، گورنر کے پی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے ہماری ناک کٹوادی۔

حسب روایت وزیراعلیٰ کارکنوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب میں گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو لانے والے یہی لوگ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی صوبہ دوسری ریاست سے بات نہیں کرتا یہ وفاق کا کام ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری کا سنکیانگ نائب گورنر کے عشائیے میں شرکت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شِن جیانگ کے نائب گورنر اور کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری کاشغر ، نیے ژوانگ کی طرف سے دیے گئے عشائیے میں شرکت کی۔ جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چین کے مختلف شہروں میں نظر آنے والی شاندار ترقی سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام سے ملاقات اُن کے لیے توانائی اور مثبت جذبات کا باعث بنتی ہے۔ صدر نے صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی رہنمائی میں چین ایک بڑی اقتصادی طاقت کے طور پر اُبھرا ہے۔اس موقع پر نیے ژوانگ نے صدرِ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاشغر اور پاکستان کے عوام کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشغر پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کو بے حد اہمیت دیتا ہے اور تجارت، ثقافت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔عشائیے میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا، پاکستان کے سفیر برائے چین اور چین کے سفیر برائے پاکستان بھی شریک تھے .

متعلقہ مضامین

  • روسی جنگی طیارے 12 منٹ تک ہماری فضائی حدود میں رہے, اسٹونیا کا الزام
  • سعودی عرب میں ہماری افواج کی تعداد بڑھے گی، معاہدہ معرکہ حق کی فتح کا مرہون منت: خواجہ آصف
  • ہم سے ہماری صلاحیتوں کے بارے میں حساب ہوگا‘حمیر اطارق
  • صفائی کے عالمی دن پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا پیغام
  • پاک سعودی معاہدہ بھارت کیخلاف شاندار فتح کا مرہونِ منت ہے: وزیرِ دفاع خواجہ آصف
  • صدر آصف علی زرداری کا سنکیانگ نائب گورنر کے عشائیے میں شرکت
  • روس کے جنگی طیارے ہماری حدود میں 12 منٹ تک رہے: اسٹونیا حکومت کا دعویٰ
  • 60 سال نظروں سے اوجھل رہا زمین کا نیا چاند دریافت
  • ہمارا خاندان، ہماری ذمے داری
  • غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے نسل کشی ہورہی ہے۔ میئر لندن