عاطف اسلم کے کانسرٹ روکنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیوں آستینیں چڑھا لیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ آزادی اور معرکۂ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی پرفارمنس سے شرکاء کو محظوظ کیا، تاہم کنسرٹ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے باعث انہیں اپنی پرفارمنس روکنا پڑی۔
کانسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری خود منظر عام پر آئے اور صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیا میری بہنوں کی حفاظت کے لیے بھائی کم ہو گئے ہیں؟ کیا میرے بھائی اپنی بہنوں کی حفاظت نہیں کر سکتے؟
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی سیکیورٹی اہلکار نے میرے بھائیوں کو ہاتھ بھی لگایا تو میں اُسے نہیں چھوڑوں گا۔ یہ سب میرے بھائی اور میری فیملی ہیں۔ سیکیورٹی والے احتیاط سے کام لیں، بات پیار اور محبت سے ہوگی، کراچی والے کسی سازش کا شکار نہیں بنیں گے۔
دوسری جانب صحافیوں نے تقریب کے انتظامات پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کے اس بڑے پروگرام میں صحافیوں کے لیے صرف 10 کرسیاں بھی دستیاب نہیں تھیں۔ صحافیوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر گورنر ہاؤس کے پاس کرسیوں کے پیسے نہیں ہیں تو ہم سے لے لیں، لیکن آئندہ تقریب میں صحافیوں کو مناسب بیٹھنے کی سہولت ضرور دیجیے گا۔
گورنر ہاؤس میں پروگرام میں صحافیوں کے لئے 10 کرسیاں بھی نہیں.
گورنر صاحب اگر کرسیوں کے پیسے نہیں ہیں تو ہم صحافیوں سے لے لیں صحافی کا جواب
یہ پروگرام تھا ???? pic.twitter.com/OFTnzpTts4
— Mohammad Omer (@PPPUmer) August 11, 2025
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
عاطف اسلم کانسرٹ کامران ٹیسوری گورنر سندھذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: عاطف اسلم کانسرٹ کامران ٹیسوری گورنر سندھ گورنر ہاؤس
پڑھیں:
گورنر سندھ سے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کی ملاقات، تجارت سمیت دوطرفہ تعاون پر گفتگو
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ، معاشی تعاون، علاقائی روابط اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم، کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل اور دیگر سفارتی حکام بھی موجود تھے۔
گورنر سندھ نے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید وسعت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور سرحدی تعاون کے شعبوں میں پیش رفت دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے گورنر سندھ کی میزبانی اور گرمجوش استقبال پر اظہارِ تشکر کیا اور گورنر سندھ کو مشہد میں ملاقات کی خصوصی دعوت بھی دی۔