مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا: بیرسٹرمحمد علی سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, August 2025 GMT
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر، اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کیلئے سفارشات مرتب کر کے متعلقہ فورم کو پیش کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ امن کا قیام خیبر پختونخوا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ضم شدہ اضلاع افغانستان کے بارڈر پر واقع ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ دہشت گردی کی روک تھام کیلئے رابطہ کاری ناگزیر ہے، امن و امان کیلئے تمام اقدامات کے عوام کے اعتماد اور تعاون سے کئے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چاندی کی قیمت میں کمی، فی تولہ 61 روپے سستی ہو گئی
کراچی: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی مزید سستی ہو گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 61 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 309 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں آنے والے اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث چاندی کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں ردوبدل اور ڈالر کی قدر میں تبدیلی مقامی سطح پر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے، اسی لیے آنے والے دنوں میں بھی قیمتوں میں مزید تبدیلی کا امکان موجود ہے۔