ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں کے سلسلے کو مزید تیز کر دے گا۔ترجمان کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مظفرآباد، میرپور، گلگت، سکردو اور گردونواح میں کہیں کہیں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔اس دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ 17 اگست سے خلیج بنگال سے مرطوب ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہوگا جو مغربی ہواؤں کے ساتھ مل کر ایک طاقتور موسمی نظام بنائے گا، جس کے نتیجے میں 18 سے 21 اگست کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں شدید بارشیں ہوں گی، جن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا، جبکہ شہری اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کھلے مقامات پر موجود رہنے سے احتیاط کریں، ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد نقل مکانی پر غور کریں، موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے علاقوں میں ملک کے
پڑھیں:
چیف جسٹس آف پاکستان کا اگست 2026 تک تمام عدالتوں کی سولر ائزیشن کا فیصلہ
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی، ای لائبریریز، خواتین سہولت مراکز، صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی مکمل ہونگے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا، عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلٸے مختف امور کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے، مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔
یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸیگا، چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کو سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کی بھی ہدایت کی۔