اگربھارت نے پاکستان پرحملہ کیا تو وہ خود ٹکڑوں میں بٹ جائے گا، گورنرپنجاب
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو وہ خود ٹکڑوں میں بٹ جائے گا اور اس حملے کی وجہ سے بھارتی پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بن جائے گا اور اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو جائے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارحسن ابدال میں شیر میسور ٹیپو سلطان شہید رح کی 226 ویں برسی پرمنعقد ہونے والی تقریب میں کیا۔
اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور،ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی سردار اشعرحیات خان،سردار ذوالفقار حیات خان،ملک امانت راول، ملک ریاست سدریال،وفاقی سیکرٹری پیٹرولیم تنویر قریشی،سید عاطف شاہ گیلانی، شیخ احسن الدین، شیخ وقار عظیم صدیقی اور دیگر احباب بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ حسن ابدال میں گزشتہ 30 برس سے شیر میسور ٹیپو سلطان شہید کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جاتی ہے اور یہ امر انتہائی خوش آند ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہے جوحق کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اس سلسلے میں واضح مثال حضرت امام حسین رضی اللہ سے لے کر ٹیپو سلطان شہید تک تاریخ میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جان اللہ کے سپرد کی اور ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہر دور میں میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا مگر حق کے ساتھ کھڑے رہنے والوں کا نام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہا۔موجودہ حالات کے بارے میں بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس بار پاکستان کو دھمکی دے کر پچھتا رہا ہے اور اگر جنگ ہوئی تو بھارت ٹکڑوں میں تقسیم ہو جائے گا۔بھارتی پنجاب اورمقبوضہ کشمیر آزاد ہو جائیں گے اور اس کے ساتھ بھارت میں جن ریاستوں میں جو علیحدگی پسند تحریکیں چل رہی ہیں وہ بھی اپنی آزادی کا اعلان کر دیں گے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ہماری فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر ہمارا فخرہیں جنہوں نیبھارت کی دھمکیوں کا جواب آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیا ہے اور اس بار بھارت کو بھی احساس ہو گیا ہے کہ اگر اس نے حملہ کیا تو اس کہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں قوم کا ہر فرد پاک فوج کے ساتھ ہے اور اگر جنگ ہوئی تو ہم عزت کی موت پسند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرائیں گے اور بھارتی پنجاب کو آزاد کروا کر خالصتان بنائیں گے۔تقریب سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا -.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارتی پنجاب ٹیپو سلطان انہوں نے کے ساتھ جائے گا اور اس ہے اور
پڑھیں:
عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف کیا جائے، گوہر خان
پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ بینچ کے سامنے ہمارے پارلیمنٹیرینز کے کیسز زیر التوا تھے، عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا ہے، ہم عدالت سے التجا کر رہے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف کرے۔ پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً 5 گھنٹے کی سماعت ہوئی ہے، باقی سماعت بدھ 11 بجے ہوگی۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ بانی نے کہا تھا 9 مئی کی غیر جانبدار تحقیقات ہونی چاہیے، اب آئین میں صرف 14 قسم کی نا اہلی ہے، آئین کے مطابق کوئی نا اہل ہوا ہے تو اس کی سیٹ خالی ہوگی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ایک بندہ منتخب ہو کر اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف صرف آرٹیکل 225 کے مطابق کارروائی ہوگی، بعد از نا اہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو آرٹیکل 62 اور 63 کو فالو کرنا ہوگا۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ یہ نا اہلی غیر قانونی ہے، ہمارے پاس دونوں سیٹیں آئینی ہیں، ہم نے عدالت سے کہا ہے کہ ہم پہلے ہی سے ہاٹ واٹر میں ہیں۔