پاکستان کی سُپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی فلم "لو گُرو" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

پاکستانی فلمی شائقین کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں، اس بار فلم "لو گُرو" میں یہ مقبول جوڑی رومانوی مناظر میں دکھائی دے گی۔

اس فلم کی ریلیز عید الضحیٰ کے موقع پر ہونے جا رہی ہے۔ فلم کی پروڈکشن ہمایوں سعید، شہزاد نصیب اور جرجیس سیجا نے کی ہے جس کے زیادہ تر مناظر لندن میں فلمائے گئے ہیں۔

رومینٹک کامیڈی کے ماہر واسع چوہدری نے اس فلم کی کہانی لکھی ہے، جو اس سے قبل "جوانی پھر نہیں آنی" کے دونوں حصے لکھ چکے ہیں۔

"لو گُرو" میں ماہرہ اور ہمایوں کے ساتھ ایک مضبوط اداکاروں کی ٹیم شامل ہے جن میں مومنہ اقبال، میرا سیٹھی، سہائے علی ابرو، عمّارہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، مرینہ خان، انی زیدی، عثمان پیرزادہ اور جاوید شیخ شامل ہیں۔

فلم کا ٹریلر مداحوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے جس کے بعد انہیں بےصبری سے اس کی ریلیز کا انتظار ہے۔ لو گرو 6 جون 2025 کو پاکستان کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہمایوں سعید

پڑھیں:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ بادشاہ چارلس سوئم اور وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کریں گے۔

برطانیہ پہنچنے پر نئی برطانوی وزیرِ خارجہ یویٹ کوپر سمیت دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔ صدر ٹرمپ اور فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ ریجنٹس پارک میں امریکی سفیر کی سرکاری رہائش گاہ وِن فیلڈ ہاؤس میں قیام کریں گے جب کہ بدھ کو ونڈسر کیسل میں ان کے اعزاز میں سرکاری استقبالیہ اور ضیافت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے: برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی صدر ٹرمپ سے ملاقات، روس کو رعایت دینے سے خبردار کردیا

دورے کے دوران ہزاروں افراد کے احتجاج متوقع ہیں تاہم صدر ٹرمپ کا کوئی عوامی شیڈول طے نہیں کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ’میرا تعلق برطانیہ کے ساتھ بہت اچھا ہے اور چارلس، جو اب بادشاہ ہیں، میرے دوست ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی کو دو بار یہ اعزاز دیا گیا ہے۔’

اس دورے کے موقع پر امریکا اور برطانیہ کے درمیان ایک تاریخی ٹیکنالوجی معاہدے پر دستخط متوقع ہیں جس سے دونوں ملکوں کے کھربوں ڈالر مالیت کے ٹیک سیکٹر میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی وفد میں اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ اور اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹمین بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کے امریکا میں سفیر پیٹر مینڈلسن برطرف، وجہ کیا بنی؟

دوسری جانب برطانوی میڈیا کے مطابق بلیک راک برطانیہ میں ڈیٹا سینٹرز پر 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

امریکہ اور برطانیہ نے رواں برس مئی میں پہلا دوطرفہ تجارتی معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت واشنگٹن نے اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد 25 فیصد محصولات ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم اس پر عملدرآمد ابھی باقی ہے۔

صدر ٹرمپ جمعرات کو وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے ان کی سرکاری رہائش گاہ میں ملاقات کریں گے جہاں ممکنہ طور پر برطانوی اسٹیل پر محصولات میں مزید ریلیف کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی صدر برطانیہ ڈونلڈ ٹرمپ شاہ چارلس

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کو تیزاب پھینک کر جھلسانے کے مجرم شوہر کو 24 سال قید کی سزا
  • پاکستانی معیشت کیلئے گیم چینجر ریکوڈک منصوبہ، 37 سال میں 53 ارب ڈالر آمدن متوقع
  • عمران خان سے بات چیت ہوگی تو ملک میں سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری
  • کراچی میں سب سے بڑی فرنیچر نمائش 20 ستمبر کو شروع ہوگی
  • عدالت کو کہا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، انصاف کیا جائے، گوہر خان
  • 29 لاکھ پاکستانیوں کا بیرون ملک منتقل ہونا ترقی کی دعویدار حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • اسلام آباد پولیس کا سرکاری ملازمین کے لیے ڈرائیونگ لائسنس مہم کا آغاز
  • پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
  • دفاعی معاہدے پر سعودی عرب نے ترانہ ریلیز کردیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے، کن اہم امور پر گفتگو ہوگی؟