سام سنگ نے حال ہی میں اپنے فلیگ شپ گلیکسی S23 سیریز کے لیے اینڈروئڈ-15 پر مبنی One UI 7 اپڈیٹ جاری کی ہے، جس میں نیا یوزر انٹرفیس اور جدید ’گلیکسی اے آئی‘ ٹولز شامل کیے گئے ہیں، جیسے کہ ’آڈیو ایریزر‘۔ تاہم، یہ اپڈیٹ تمام صارفین کے لیے خوش آئند ثابت نہیں ہوئی۔

بیٹری جلد ختم ہونے کی شکایات بڑھ گئیں

متعدد صارفین نے ’ریڈٹ‘ اور سام سنگ کے فورمز پر شکایت کی ہے کہ اپڈیٹ کے بعد اُن کے فون کی بیٹری پہلے کی نسبت بہت تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔ ایک صارف نے بتایا کہ انہیں دن میں کئی بار اپنے گلیکسی S23 کو چارج کرنا پڑتا ہے، حالانکہ وہ صرف ’ریڈٹ‘ اور یوٹیوب استعمال کرتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر صارف کو یہ مسئلہ درپیش نہیں۔ کچھ افراد نے بیٹری کی بہتر کارکردگی کی اطلاع دی ہے، جبکہ دیگر نے کسی خاص فرق کا ذکر نہیں کیا۔ ان متضاد تجربات نے اس بات پر سوالات اٹھا دیے ہیں کہ آخر اصل مسئلہ کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑی سافٹ ویئر اپڈیٹس کے بعد اینڈرائیڈ سسٹم کی بیٹری آپٹیمائیزیشن دوبارہ سے شروع ہوتی ہے۔ اس دوران فون کو صارف کی عادات، ایپس کے استعمال اوراسکرین ایکٹیویٹی کو دوبارہ سیکھنا پڑتا ہے۔ اس عمل میں چند دن سے لے کر کچھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

کیا بیٹری پرفارمنس واپس معمول پر آئے گی؟

یہ سوال اکثر صارفین اٹھاتے ہیں کہ ایک سال پرانا فلیگ شپ فون ہر اپڈیٹ کے بعد بیٹری پرفارمنس کو کیوں بھول جاتا ہے۔ تاہم، یہ اینڈرائیڈ کے سسٹم کا ایک پرانا طریقہ کار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صارف کچھ دن صبر سے کام لیں تو بیٹری پرفارمنس دوبارہ بہتر ہو سکتی ہے۔ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ گلیکسی S23 سیریز اپڈیٹ کے بعد اپنی سابقہ کارکردگی پر واپس آ سکے گی یا نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے بعد

پڑھیں:

کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے بتایا ہے کہ کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔

نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔

اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔

نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔

چند روز قبل نادرا نے شہریوں کے آگاہی کے لیے پوسٹ شیئر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر نادرا سے ملتے جلتے ناموں سے بنائے گئےجعلی پیجز،  ویب سائٹس اور جعلی ایڈریسز سے ای میل اور میسجز بھیجنے والے جعلساز عناصر کی سرگرمیاں نادرا آرڈیننس سیکشن 28 اور 29 کے تحت جرم کے زمرے میں آتی ہیں جس پر 14 سال تک قید بامشقت اور دس لاکھ روپے تک جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

نادرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ان عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کر رہا ہے شہریوں سے التماس ہے کہ ان جعلساز عناصر کی اطلاع نادرا ہیلپ لائن پر دیں۔
مزیدپڑھیں:بھارتی خاتون نجومی کی ایک ہفتہ قبل کی گئی پیشگوئی سچ ثابت

متعلقہ مضامین

  • ایم ڈی او پی ایف نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی موبائل رجسٹریشن کا مسئلہ حل کرا دیا
  • کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائیں گی؟
  • تصاویر ایڈٹ کرنا ہوا مزید آسان، گوگل فوٹوز کا نیا اپڈیٹ
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں، مریم نواز
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘مریم نواز شریف
  • بچے میری ریڈ لائن، چائلڈ لیبر ہرگز برداشت نہیں‘ مریم نواز
  • عاصم اظہر اور میرب علی نے راہیں جدا کرلیں، گلوکار نے اپنے پیغام میں کیا کہا؟
  • کہیں آپ بھی گوشت کے شوقین تو نہیں؟
  • کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
  • پی ٹی اے کا جعلی اور ٹیمپرڈ موبائل ڈیوائسز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری