مسلم لیگ ن کےایکس پیغام پر علی محمد خان کا جواب، بھارت کے خلاف قوم متحد
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانچ شہروں پر بزدلانہ حملوں کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ 'ایکس،پر پاکستان مسلم لیگ ن کے اکاونٹ سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا یا گیا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان زندہ باد۔
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
5 دن تک زیر آب پھنسے رہنے والا نوجوان معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا
جنوبی چین میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 40 سالہ چینی غوطہ خور، جو ایک زیرآب غار میں پانچ دن تک پھنسا رہا، بالآخر کرشماتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
غوطہ خور، جس کا نام وانگ بتایا گیا ہے، 19 جولائی کو اپنے دوست کے ساتھ صوبہ گوانگ ژی کے ایک گہرے دریا میں غوطہ خوری کے دوران لاپتا ہوگیا۔ اس دریا میں کئی پیچیدہ اور گہرے غار موجود ہیں، جو سطحِ آب سے تقریباً 9 میٹر نیچے واقع ہیں۔
وانگ کے لاپتا ہونے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ خصوصی غوطہ خوروں کی ٹیم نے غاروں کا جائزہ لیا، مگر ابتدائی کوششیں ناکام رہیں۔ تاہم دوسری بار کی تلاش کے دوران ٹیم کو چٹانوں پر دستک جیسی آوازیں سنائی دیں، جس کے بعد انجن بند کر کے سننے کی مزید کوشش کی گئی، لیکن آواز پھر غائب ہوگئی۔
130 میٹر گہرائی تک تلاش کے باوجود غوطہ خور کا کچھ پتا نہ چلا، مگر واپسی پر فیصلہ کن لمحہ آیا۔ وانگ، جو اب بھی زندہ تھا، نے امدادی ٹیم کو غار کے نچلے حصے میں فلیش لائٹ کے ذریعے سگنل دیا، جس سے اس کی جان بچائی جا سکی۔
وانگ نے بتایا کہ وہ حادثاتی طور پر غار کے اندر گم ہوگیا تھا اور راستہ بھول بیٹھا۔ جب اس کی آکسیجن صرف 4 فیصد رہ گئی، تو وہ ایک ایسے مقام پر جا پہنچا جہاں غار کے اندر ہی ہوا کا قدرتی ذخیرہ (ائر پاکٹ) موجود تھا۔ وہیں اس نے کئی دن گزارے اور کچی مچھلی کھا کر اپنی زندگی بچائی۔
حیران کن طور پر، پانچ دن تک زیرآب رہنے کے باوجود وانگ کی حالت زیادہ خراب نہیں تھی اور وہ خود چل کر ایمبولینس میں سوار ہوا۔