دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی پر اصولی موقف سے آگاہ کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اہم ملاقات میں پاک قطر تعلقات اور دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بھی بات چیت ہوئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیر اعظم کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے ٹھوس اور اصولی مو¿قف سے آگاہ کیا۔ انہوں نے خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کے جامع اقدامات کے بارے میں بریف کیا۔
محسن نقوی نے گفتگو میں بتایا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اقدامات سے خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش پاکستان کے اصولی موقف کو مضبوط کرتی ہے۔ دنیا کو علم ہونا چاہئے کہ واقعے کے ماسٹر مائنڈ اور اصل ملزمان کون ہیں اور اس کا بینفشری کون ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے پر وار کیا ہے جو ہمارے لئے لائف لائن ہے۔ خطے میں دیرپا امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے۔
ملاقات میں قطر کے وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں عدم کشیدگی کی پالیسی کے حامی ہیں۔ امید ہے کہ سفارتی کوششوں سے کشیدگی کم ہو گی۔قطر کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم شہباز شریف کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا اور کہا کہ آپ کے وزیراعظم بہت محنت سے پاکستان کی معیشت کو درست سمت لے کر جارہے ہیں۔ اس موقع پر قطر میں پاکستان کے سفیر محمد عامر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا:بھارتی تجزیہ کار

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی قطر کے وزیر پاکستان کے انہوں نے

پڑھیں:

عمانی وزیراداخلہ سے خطے کی صوتحال پر گفتگو : بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ‘ بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپورجواب دینگے : محسن نقوی 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد، عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا۔ اہم ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے، جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔ پاکستان پر امن ملک ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے خواہاں ہیں۔ ملاقات میںپاکستانیوں کو ویزا کے حصول میں مسائل، انسداد منشیات و انسداد سمگلنگ، پولیس ٹریننگ، کوسٹل گارڈز کے حوالے سے تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے عید پر پاکستانی قیدیوں کے لئے ایمنسٹی پر عمان کے سطان کا شکریہ ادا کیا۔ عمان کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے باہمی اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر داخلہ نے کہا عمان اور پاکستان مشترکہ اقدار رکھتے ہیں، ہم بھائی بھی ہیں اور ہمسائے بھی، پاک عمان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے۔ عمان کے ساتھ اشتراک کار بڑھانے کے لئے اقدامات دنوں میں نظر آئیں گے۔ عمانی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان اور عمان انتہائی برادرانہ و تاریخی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔ عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر اصولی مؤقف سے آگاہ کیا
  • وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش
  • کشیدگی : گوتریس نے ثالثی کی پیشکش کردی : وزیراعظم سے ایرانی وزیراخارجہ کی ملاقات ‘ برطانوی ہائی کمشنر بھی ملیں تحقیقات میں شمولیت کی دعوت 
  • قطری ہم منصب سے ملاقات، ہمیشہ جارحیت کی پالیسی کو مسترد کیا: محسن نقوی
  • عمانی وزیراداخلہ سے خطے کی صوتحال پر گفتگو : بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہورہا ‘ بھارت نے جنگ مسلط کی تو بھرپورجواب دینگے : محسن نقوی 
  • بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو
  • بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی عمانی ہم منصب سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر بات چیت
  • ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی موقف کی حمایت کر دی